منموہن سنگھ کے دور حکومت میں بےمثال معاشی ترقی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-19

منموہن سنگھ کے دور حکومت میں بےمثال معاشی ترقی

وزیراعظم کے رابطہ مشیر پنکج پچوری نے بتایا کہ معاشی ڈاٹا ظاہر کرتا ہے کہ گذشتہ دہے میں ملک نے بےنظیر ترقی کی ہے۔ اگر وزیر اعظم منموہن سنگھ "کمزور" ہوتے تو اس طرح کی ترقی ناممکن ہوتی۔
ایک سابق میڈیا مشیر کی جانب سے کیے گئے نقصان دہ دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے پچوری نے تنقید کی کہ عوام کو حکومت کی کامیابیوں سے متعلق تمام پہلوؤں کی جانکاری حاصل نہیں ہو رہی ہے کیونکہ ذرائع ابلاغ کی "مختلف ترجیحات" ہیں۔
نئی دہلی میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مختلف شعبوں سے متعلق معاشی ڈیٹابیس پیش کیا جس کا مقصد اس بات کو اجاگر کرنا ہے کہ گذشتہ دس برسوں میں کیا کیا ترقی ہوئی ہے۔ گذشتہ دس برسوں میں مجموعی داخلی پیداوار اور فی کس آمدنی میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ اقل ترین اجرتیں بھی تین گنا بڑھی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت مسلسل کام کر رہی ہے لیکن عوام اس کام سے واقفیت حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم کمزور ہوتے تو ہمارے ملک سے متعلق (معاشی) اعداد و شمار مستحکم نہ ہوتے۔ منموہن سنگھ کے خاموش بیٹھے رہنے کے تصور کو مسترد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پچوری نے کہا کہ وزیراعظم نے 1198 تقاریر کیں اور کئی اعلامیے جاری کیے جن میں سے بیشتر معیشت ، ترقی ، زراعت ، سائنس اور تعلیم وغیرہ سے متعلق تھے۔ اوسطاً وزیراعظم نے ہر تین دن میں خطاب کیا ہے۔

PMO defends Manmohan, says GDP has grown three times during UPA rule

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں