بی جے پی کا رتھ روکنے کیلئے آل انڈیا مائنارٹیز فرنٹ سرگرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-20

بی جے پی کا رتھ روکنے کیلئے آل انڈیا مائنارٹیز فرنٹ سرگرم

آل انڈیا مائنارٹیز فرنٹ کے قومی صدر مسٹر ایس ایم آصف کی صدارت میں آج قومی مجلس عاملہ کی ایک طوفانی میٹنگ ہوئی ۔ میٹنگ میں ملک میں ہورہے عام انتخابات۔2014کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے علاوہ کسی بھی قیمت پر سیکولر بالخصوص مسلم ووٹوں کی تقسیم کو روکنے کے لئے پارٹی کی طرف سے اب تک کئے گئے عملی اقدامات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔مسٹر آصف نے جہاں ایک بار پھر ملک کے دانشوروں، ذی شعور لوگوں اور قلم کاروں سے سیکولر امیدواروں کو عام انتحابات کے دوران ووٹ دینے کی اپیل کی وہیں انہوں نے کہا کہ بی جے پی آزاد ہندوستان کی تاریخ میں ایک نئی تاریخ قلم بند کرنے کا کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی نہ صرف آر ایس ایس تنظیم کے بُنیادی رُکن ہے بلکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ تمام کارپوریٹ شعبہ اُنہیں وزیراعظم کی کُرسی پر ب راجمان دیکھنا چاہتا ہے اور اس کا م کو آنجام دینے کے لئے وہ آر ایس ایس کے ساتھ ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا بی جے پی ہندوستان میں عام انتخابات۔2014 کے ذریعے 1933وہیں دوہرانا چاہتی ہے جو 1933میں جرمنی میں ہوا تھا۔جب ہٹلر ایک جمہوری طرز عمل کے ذریعے جرمنی کے اقتدار پر قابض ہوگیا تھا۔مسٹر آصف نے کہا مودی کے رتھ کو روکنے کے لئے صرف ایک واحد راستہ یہ ہے کہ تمام جمہوری سیکولر طاقتوں کو متحد ہوکر ووٹ ڈالنا چاہئے تاکہ بی جے پی جیسی فرقہ پرست جماعت کے امیدواروں کو بُری طرح سے شکست سے دوچار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام محب وطن سیاسی جماعتوں کو اس وقت اپنے ذاتی مفادات اور نظریاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھکر فرقہ پرستہ ہندوتو طاقتوں کی کوچ کو روکنے کے لئے ہماری مہم میں شامل ہوجانا چاہیے۔
سیکولر ازم کی جیت کو یقینی بنانے اور بی جے پی کو شکست فاش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کل ہند اقلیتی محاز کے صدر مسٹر آصف نے ملک کے مسلم ووٹروں خاصکر سیکولر ووٹروں سے کہا کہ وہ مغربی بنگال ، تمل ناڈو اور بہار کو چھوڑ کر ملک کی سب سے پرانی جماعت کانگریس کے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ مذکور تین ریاستوں میں ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس، جے للتہ کی قیادت میں اے آئی اے ڈی ایم کے اور بہار میں لا لو پرساد د یادو کی قیادت میں راشٹریہ جنتادل کے امیدواروں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ چونکہ تنظیم کی سابق میٹنگ میں طے پایا گیا تھا کہ ان تین ریاستوں میں کانگریس کی حالت بہت ہی خستہ ہے اس لئے وہاں علاقائی پارٹیوں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاکہ وہ بی جے پی کو آسانی کے ساتھ شکست دینے کی اہل بن جائینگی۔اسکے علاوہ یہ بھی نوٹ کیا گیا تھا اگر تمام سیکولر جماعتیں سمجھداری سے کا م لیں گی تو اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ تما محروم طبقوں کی حمایت سے بی جے پی کو کراری شکست دی جاسکے گی

All India Minorities Front activists to stop BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں