فرد واحد کے ہاتھوں میں جمہوریت محفوظ نہیں رہ سکتی - سونیا گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-19

فرد واحد کے ہاتھوں میں جمہوریت محفوظ نہیں رہ سکتی - سونیا گاندھی

صدر کانگریس سونیا گاندھی نے بی جے پی کے امیدوار وزارت عظمیٰ نریندر مودی کے خلاف اپنی تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے کہا کہ فرد واحد کے ہاتھوں جمہوریت محفوظ نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اقتدار پر آنے کے لیے بی جے پی "جھوٹ پھیلانے" کی تمام حدوں کو پار کر رہی ہے۔
سونیا گاندھی نے چھتیس گڑھ کے حلقہ لوک سبھا سرگوجا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی کرسی پر قبضہ کرنے بی جے پی ہر حد اور ہر سرحد کو پار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے اور یہ بات جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔ رائے دہندوں کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔
سونیا گاندھی نے یہ بھی الزام لگایا کہ چھتیس گڑھ کی بی جے پی حکومت کو مرکز سے زبردست امداد ملنے کے باوجود قبائیلیوں کے لیے زمینی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اور ریاستی حکومت قبائیلیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ حکومت نے ریاست کے لوہے اور کوئلہ کے زخائر کو کھلے عام لوٹا اور انہیں چند افراد کے حوالے کر دیا ہے۔ حتیٰ کہ دریاؤں کو بھی مافیاز کو دے دیا گیا ہے۔ اس صورتحال پر مجھے انتہائی رنج ہے۔
یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ چھتیس گڑھ حلقہ سرگوجا سے کانگریسی امیدوار رام دیو رام کو بی جے پی کے کمل بھان سنگھ ماراوی سے مقابلہ درپیش ہے۔ یہ حلقہ درج فہرست قبائل کے لیے محفوظ ہے۔

Democracy can't be safe in the hands of one man: Sonia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں