نیوکلیر ہتھیاروں کے پہلے استعمال پر عالمی کنونشن کی تجویز - منموہن سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-03

نیوکلیر ہتھیاروں کے پہلے استعمال پر عالمی کنونشن کی تجویز - منموہن سنگھ

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج نیوکلیر ہتھیاروں کے پہلے استعمال پر ایک عالمی کنونش کی تجویز پیش کی ہے کیونکہ یہ ایٹمی اسلحہ خانہ کے خاتمہ کا باعث ہوسکتا ہے۔ اگر تمام ممالک نیوکلیر ہتھیاروں کے حامل ہوجائیں توانہیں تسلیم کرنا ہوگا کہ اگر نیوکلیر ہتھیار صرف مزاحمت کیلئے ہیں اور وہ یہ اعلان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہم تیزی کے ساتھ نیوکلیر ہتھیاروں کے پہلے استعمال کے عالمی حصول کے قیام کیلئے تیزی سے اقدامات کریں گے۔ کئی طریقوں سے یہ بتدریج نیوکلیر ہتھیاروں میں تخفیف اور بالآخر ایک نیوکلیر ہتھیار کنونشن کے توسط سے اس کے خاتمہ کی راہیں کھول سکتاہے۔ اس کو یقینی بنانے کیلئے درکار سیاسی اقدامات بھی کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ استحکام کو یقینی بنانے کیلئے سیاسی اقدامات بھی درکار ہوں گے۔ ایک ایسے کنونشن کیلئے ضروری توثیق درکار ہوگی اور اس کو ایک ایسی سطح پر برقرار رکھنا ہوگا کہ نیوکلیر اسلحہ خانہ صفر تک پہنچ جائے۔ منموہن سنگھ نے حقیقی ادراک سے ایک نیوکلیر ہتھیاروں سے پاک دنیا پر آئی ڈی ایس اے سمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آج زیادہ سے زیادہ آوازیں بول رہی ہیں کہ نیوکلیر ہتھیاروں کا واحد مقصد یہ ہونا چاہئے کہ ایک نیوکلیر حملہ کو بازرکھنے کیلئے وہ موجود ہوں۔ سنگھ نے کہاکہ نیوکلیر ہتھیاروں کی اہمیت میں تخفیف اہم ہے تاہم یہ ایک واحد ملک کی جانب سے کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس کیلئے ہمہ رخی معاہدہ درکار ہوگا۔ آج ایک اتفاق پر مبنی ہمہ رخی فریم ورک کی اہمیت ہے۔ جس میں نیوکلیر ہتھیاروں کے حامل تمام ممالک شامل ہوسکتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے تاکہ نیوکلیر خطرات میں تخفیف عمل میں آئے۔

PM Manmohan Singh proposes no-first use of nuclear weapons

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں