شمالی کوریا کے نیوکلیر پلانٹ کو پانی کی قلت سے خطرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-09

شمالی کوریا کے نیوکلیر پلانٹ کو پانی کی قلت سے خطرہ

واشنگٹن۔
(یو این آئی)
امریکہ کی معائنہ کار تنظیم نے اندازہ لگایا ہے کہ شمالی کوریا نے پانی کی شدید قلت کے سبب اس سال کی ابتداء میں اپنے پلاٹونیم پلانٹ کو بند کردیا ہے جس کی وجہہ سے اس کے نیوکلیر پلانگ کے تحفظ کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے نایونگبائیون احاطہ میں واقع پلانٹ کو گذشتہ سال گرمی کے موسم میں ہی شروع کیا تھا۔ امریکی تنظیم نے کہاکہ پلانت کو سرد رکھنے کے ساتھ ہی نئے زیر تعمیر ریکٹر کیلئے بھی مسلسل پانی کی سربراہی ضروری ہے۔ سٹلائٹ کے ذریعہ موصول ہونے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ حال ہی میں شروع کئے گئے ریکٹر کو یاتو مستقل طورپر بند کردیاگیا ہے یا اسے انتہائی کم توانائی کی سطح پر چلایاجارہا ہے۔ پانی کی قلت سے نیوکلیر پلانٹ کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ غور طلب ہے کہ قریبی ندی میں سیلاب آنے کے سبب ندی کا رخ بدل گیا ہے جبکہ نیوکلیر پلانٹ کیلئے پانی کی سپلائی انتہائی ضروری ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں