H-1B ویزا کے حامل افراد کے شریک حیات کو امریکہ میں خدمات کا موقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-09

H-1B ویزا کے حامل افراد کے شریک حیات کو امریکہ میں خدمات کا موقع

واشنگٹن۔
(پی ٹی آئی)
امریکہ نے دنیا بھر کے باصلاحیت افراد کو اپنی جانب راغب کرنے کے مقصد کے تحت جلد ہی اپنے قوانین سے متعلق پالیسیوں کے علاوہ دیگر تبدیلیوں پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں H-1B ویزا کے حامل افراد اپنی بیوی یا شوہر کے ساتھ یہاں ملازمت کے اہل ہوسکتے ہیں۔ وائٹ ہاوس نے اپنے بیان میں کہاکہ ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی (ڈی ایچ وی ایچ ایس) جلد ہی ایسے قواعد کی تجویز پیش کرے گا جن سے امریکہ با صلاحیت بیرونی تاجرین کیلئے کافی پرکشش بن سکتا ہے نیز دیگار اعلیٰ خوبیوں کے حامل مہاجرین بھی امریکی معیشت میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ متذکرہ قواعد کے تحت روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور امریکی اختراعیت میں مسابقتی اضافہ ہوگا۔ ان مجوزہ قواعد و ضوابط سے شریک حیات کے ساتھ بااختیار روزگار ماہرانہ صلاحیت کے حامل H-1B ویزا کے حامل افراد کو ترقی کیلئے بڑھاوا دیں گے۔ ان قواعد سے غیر معمولی صلاحیت کے حامل پروفیسرس اور اسکالرس کو مزید مواقع فراہم کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قواعد ڈی ایچ ایس کی کوششوں کو اصل دھارے میں شامل کرنے کا پیمانہ دیتے ہیں اور عدم کارکردگی کو نکال کر امیگریشن سسٹم میں شفافیت کو بڑھاوا دیں گے۔ بہرحال بیان کے مطابق H-1B ویزے امریکہ میں خدمات کیلئے سب کو فراہم نہیں کئے جاسکتے بلکہ اس سلسلہ میں سائنس اور ٹکنالوجی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہی ترجیح دی جائے گی۔ H-1B ورک ویز ے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی سیکٹر کے باصلاحیت پیشہ ور افراد کیلئے نہایت فائدہ مند رہے ہیں۔

H-1B Visa Holders May Soon Have Working Spouses

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں