گلبرگ فنڈ کیس - سیتلواد کی گرفتاری پر 23 اپریل تک روک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-05

گلبرگ فنڈ کیس - سیتلواد کی گرفتاری پر 23 اپریل تک روک

احمد آباد۔
(پی ٹی آئی)
سماجی کارکن تیستا سیتلواد، ان کے شوہر جاوید آنند اور اور مہلوک کانگریس رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کے لڑکے تنویر کو راحت فراہم کرتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ نے آج گلبرگ فنڈ تغلب کیس میں ان کی گرفتاری پر 23 اپریل تک حکم التوا جاری کردیا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جواب داخل کرنے مزید مہلت طلب کئے جانے اور یہ تیقن دئیے جانے کے بعد کہ وہ تیستا اور دیگر کو مزید سماعت تک گرفتار نہیں کرے گی، ہائیکورٹ نے حکم التواء میں توسیع کردی۔ ریاستی حکومت کی نمائندگی کے بعد جسٹس اننت ایس ڈاوے نے گرفتاری پر 23 اپریل تک روک لگادی اور اس دن اس معاملہ کی سماعت مقرر کی۔ قبل ازیں ہائیکورٹ نے سیتلواد، آنند، جعفری، گلبرگ سوسائٹی کہے سکریٹری فیروزگلزار اورصدرنشین سلم سندھی کی پیشگی ضمانت کیلئے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے آج تک حکم التوا جاری کیا تھا۔ ان پانچوں نے ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست کی تھی کیونکہ سیشن عدالت نے25مارچ کو ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ سیشن عدالت کی جج نے کہا تھا کہ بادی النظر میں ملزمین کے خلاف دستاویزی شہادت پائی جاتی ہے جس کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے۔ اسی دوران ممبئی سے موصولہ اطلاع کے مطابق بمبئی ہائی کورٹ نے آج سماجی کارکن تیستا سیتلوار اور ان کے شوہر جاوید آنندکی درخواست مسترد کردی جس میں ان کے خلاف گجرات میں درج کردہ ایف آئی آر کو کالعدم کرنے کی گذارش کی گئی تھی۔ یہ ایف آئی آر فنڈس کے مبینہ تغلب کے سلسلہ میں درج کی گئی تھی۔

HC extends stay on arrest of Teesta, four others till April 23

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں