ملک میں مودی لہر نہیں بلکہ بی جے لہر ہے - جوشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-14

ملک میں مودی لہر نہیں بلکہ بی جے لہر ہے - جوشی

ملک میں مودی لہر نہیں بلکہ بی جے لہر ہے - جوشی
بی جے پی کے سینئر لیڈر مرلی منوہر جوشی نے اتوار کو کہا کہ ملک میں کوئی مودی لہر نہیں ہے بلکہ صرف بی جے پی کی لہر ہے۔ جوشی سے یہ پوچھا گیا تھا کہ آیا بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے حق میں کوئی لہر ہے تو انہوں نے کہا کہ مودی وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی حیثیت سے بی جے پی کے ایک نمائندہ ہیں انہیں پارٹی اور ملک میں ، بی جے پی قائدین کی وجہ سے حمایت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے اقتدار پر آتا ہے ت گجرات ماڈل کو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) ماڈل کی حیثیت سے نافذ نہیں کیا جائے گا۔
بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے اگر اقتدار میں آئے تو ایسی صورت میں کس نوعیت کے ترقیاتی ماڈل پر عمل کیا جائے گا؟ جوشی نے جواب میں کہا کہ بی جے پی کسی ایک مخصوص ریاست کے ماڈل کے حق میں نہیں ہے بلکہ مختلف ریاستوں کی ترقی کے اچھے نکات کو شامل کرنا پسند کریں گے۔ ہندوستان جیسے ملک میں جموں و کشمیر یا اروناچل پردیش کے لیے جو ترقیاتی ماڈل درست ہے وہ کیرالہ کے لیے درست نہیں ہو سکتا لہذا یہ ماڈل یا وہ ماڈل نہیں چلے گا۔
جوشی نے بتایا کہ مودی وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی حیثیت سے پارٹی کے امیدوار ہیں لہذا یہ کوئی شخصی لہر نہیں ہے ، یہ نمائندہ کی ہے۔ جوشی نے "منورما نیوز" سے یہ متنازع ریمارکس کیے جس سے پارٹی کے اندر پائے جانے والے اختلافات کا اندازہ ہوتا ہے۔

No Modi wave, only a BJP wave: Murli Manohar Joshi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں