وزیراعظم کے دفتر کے ترجمان پنکج پچوری نے دفتر کی فائلوں کو سونیا گاندھی کی جانب سے دیکھے جانے کو "بےبنیاد اور شرارت آمیز" بتایا ہے۔ کتاب میں لکھا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے چیف سکریٹری پلک چٹرجی ، پی ایم او کے اہم فیصلوں پر سونیا گاندھی سے "ہدایت" لیتے تھے۔
دریں اثنا سنجے بارو کی کتاب سے سوالات کے گھیرے میں آنے والے وزیر اعظم من موہن سنگھ کی مشکلات اب سابق کوئلہ سکریٹری پی سی پاریکھ نے بڑھا دی ہیں۔ انہوں نے اپنی کتاب میں کوئلہ وزارت کے کام کاج کے سلسلے میں منموہن سنگھ پر سوال اٹھائے ہیں اور انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر سنگھ جس حکومت کے سربراہ تھے ، اس حکومت پر ان کا بہت کم کنٹرول تھا۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی نے وزیراعظم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بارو کی کتاب سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وزیراعظم نام کے ادارے کو محدود کر دیا گیا تھا۔ کانگریس نے اگرچہ بارو کے دعوؤں کو بےبنیاد بنا کر مسترد کیا ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کے سینئر لیڈر اڈوانی نے ڈاکٹر سنگھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے بارے میں انکشاف پر وہ حیران نہیں ہے ، لوگ بہت ساری باتیں پہلے سے جانتے ہیں اور اب ان باتوں کی تصدیق وزیر اعظم کے سابق میڈیا مشیر نے کر دی ہے۔ نئی کتاب میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بدعنوانی ، گھپلہ اور اقتصادی بحران کے باوجود یو پی اے دوم حکومت وزیر اعظم کو اس لیے نہیں ہٹا پائی کیونکہ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی بار بار ناکام ہوئے ہیں۔
PMO dismisses Sanjaya Baru's claims as 'baseless and mischievous'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں