راہل اور مودی کے ہارنے سے دونوں پارٹیاں بکھر جائیں گی - کجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-14

راہل اور مودی کے ہارنے سے دونوں پارٹیاں بکھر جائیں گی - کجریوال

عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے پنجاب کے عوام سے سوچ سمجھ کر اور اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دینے کی گذارش کی ہے۔ کجریوال نے پہلے یہاں ایک ریلی منعقد کی اور پھر اس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ اگر کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ہار گئے تو کانگریس ٹکڑوں میں تبدیل ہو جائے گی اور اگر وارانسی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیر اعظم کے امیدوار نریندر مودی کو شکست ہوتی ہے تو بی جے پی ختم ہو جائے گی۔ آپ لوگ اگر بدعنوانی سے پاک پنجاب اور ملک چاہتے ہیں تو سوچ سمجھ کر ووٹ دیجیے گا۔

Kejriwal on three-day Punjab road show

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں