اعظم خان کے خلاف ایک اور ایف آر آئی درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-15

اعظم خان کے خلاف ایک اور ایف آر آئی درج

سماج وادی پارٹی کے متنازع لیڈر اعظم خاں کے خلاف ایک اور ایف آر آئی درج کر لی گئی ہے کیونکہ انہوں نے نہتور علاقہ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ نہتور پولیس اسٹیشن میں اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر سنجے کمار نے کل یہ ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اعظم خان پر الزام ہےکہ انہوں نے 11 اپریل کو اپنی تقریر کے ذریعے فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے اور عوام کو مذہبی خطوط پر تقسیم کرنے کی کوشش کی ۔ ویڈیو فوٹیج دیکھنے کے بعد سنجے سنگھ نے خان اور سماج وادی پارٹی امید وار یشویر سنگھ کے نمائندہ راج وردھن سنگھ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 505 اور 125 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی ۔ اعظم خان نے بی جے پی کے وزرات اعظمیٰ امید وار نریندر مودی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا تھاکہ ا ن کے ہاتھ بے قصور لوگوں کےخون سے رنگے ہوئے ہیں ۔ ایسے شخص کو ملک پر حکومت کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے۔ بدایون نے موصولہ علیحدہ اطلاع کے مطابق چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو آج اعظم خان کی تائید میں آگے آئے اور الیکشن کمیشن پر عائد کیاکہ وہ اعظم خان کی وضاحت پر غور کئے بغیر ان کے خلاف کاروائی کر رہا ہے ۔

New FIR against SP leader Azam Khan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں