پاکستان سپریم کورٹ میں مشرف کے خلاف تحقیر عدالت مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-15

پاکستان سپریم کورٹ میں مشرف کے خلاف تحقیر عدالت مسترد

پاکستانی سپریم کورٹ نے سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف ایک درخواست تحقیر عدالت کو مسترد کر دیا ۔ مولوی اقبال احمد نے 70 سالہ سابق صدر کے خلاف سپریم کورٹ میں تحقیر عدالت کی درخواست پیش کی تھی جس میں یہ وضاحت کی گئی تھی کہ مشرف اگزٹ کنٹرول لسٹ سے اپنے نام کے اخراج کے لئے ، سپریم کورٹ سے کلیئرنس حاصل کئے بغیر ہی وزارت داخلہ سے رجوع ہوئے تھے جو تحقیر عدالت کے مترادف ہے۔ ڈان نیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے حیدر کی درخواست پراعتراض کرتےہوئے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ وہ اس کیس کے فریق نہیں ہیں اور دوسرانکتہ یہ ہےکہ درخواست میں پتہ غلط درج ہے ۔ لہٰذا ان جوازوں پر درخواست واپس لوٹائی جاتی ہے ۔پرویز مشرف وزرات داخلہ سے اس سلسلہ میں رجوع ہوئے تھے اور انہوں نے اپنی علیل والدہ کی نگہداشت کے علاوہ اپنے علاج معالج کےلئے غیر ملکی دورہ کی اجازت طلب کی تھی ، تاہم حکومت نے دو اپریل کو ان کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔

Contempt of court petition against Musharraf dismissed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں