مودی کے خلاف الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ شخصی - پرینکا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-15

مودی کے خلاف الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ شخصی - پرینکا

پرینکا گاندھی وڈرا نے اج ان اطلاعات کو مسترد کر دیا کہ وہ وارنسی لوک سبھا سیٹ سے نریندر مودی کو چیلینج کرنا چاہتی تھیں لیکن پارٹی ہائی کمان نے انہیں روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ نہ کرنا میرا شخصی فیصلہ تھا اور اگر وہ مقابلہ کرنا چاہتی تو ان کا خاندان مکمل طور پران کی تائید کرتا۔ پرینکا نے آج صبح ان اطلاعات کے منظر عام پر آنے کے بعد کہ وہ وارنسی سے بحیثیت کانگریسی امیدوار مقابلہ کرنے سے گہری دلچسپی رکھتی تھی، نامہ نگاروں کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ خود میں نے کیا تھا۔ واضح رہے کہ پرینکا گاندھی شاذو نادر ہی صحافیوں سے بات چیت کرتی ہے۔ انہوں نے اپنے قبل ازیں دیئے گئے بیان کو دہرایا کہ وہ صرف امیٹھی اور رائے بریلی میں انتخابی مہم چلانا چاہتی ہیں جہاں سے بالترتیب ان کے بھائی راہل گاندھی اور والدہ صدر کانگریس سونیا گاندھی مقابلہ کر رہی ہیں ۔ 42 سالہ پرینکا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ راہل نے کئی موقع پر ان سے کہا تھا کہ وہ انتحابی میدان میں قدم رکھیں تاہم وہ اس کےلئے تیا ر نہیں تھیں۔ بی جے پی لیڈر ارون جیٹلی نے ان اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کا سربراہ جب ناکام ہوجائے تو وہ پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کےلئے کام نہیں کرتا جبکہ وہ خاندان میں ہی متبادلات تلاش کرنے میں لگ جاتےہیں،۔ خاندانی جماعتوں کا یہی مسئلہ ہے۔ بی جے پی ترجمان مختار عباس نقوی نے کہا کہ پرینکا گاندھی کو وارنسی سے مقابلہ کرنا چاہیئے تھا ۔ ان کے شوہر رابرٹ وڈرا کو وڈودرا سے کانگریس خاندان کے دیگر اراکین کو جو انتخابات سے بھاگ کھڑے ہوئے ہیں، دیگر مقامات سے مقابلہ کرنا چاہیئے ۔

Decision to not contest is personal: Priyanka

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں