مودی ملک کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے - اڈوانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-06

مودی ملک کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے - اڈوانی

modi-advani
احمد آباد۔
(پی ٹی آئی)
سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے اپنی نشست کے بارے میں کسی بھی تنازعہ کی تردید کرتے ہوئے آج کہا کہ انہوں نے اپنے روایتی لوک سبھا حلقہ گاندھی نگر سے مقابلہ نہ کرنے کے بارے میں کبھی سوچاتک نہیں۔ انہوں نے گجرات کے ساتھ اپنی طویل وابستگی کی یاد تازہ کی۔ انہوں نے کہاکہ مدھیہ پردیش کے ہمارے دوست چاہتے تھے کہ میں بھوپال سے بھی مقابلہ کروں۔ میں نے کبھی گاندھی نگر سے مقابلہ نہ کرنے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ ان کے اس حلقہ سے مقابلہ کرنے پر کبھی کوئی تنازعہ تھا۔ قبل ازیں یہ اطلاعات دی گئی تھیں کہ سابق نائب وزیراعظم (اڈوانی) گاندھی نگر کے بجائے بھوپال سے مقابلہ کرنے کے خواہاں ہیں لیکن بعدازاں آر ایس ایس اور پارٹی کی مداخلت کے بعد انھیں اسی حلقہ سے مقابلہ کرنے کیلئے مجبور کردیاگیا۔ اڈونی پانچ مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے آج گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر نریندر مودی بھی ان کے ساتھ تھے۔ بعدازاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے اڈوانی نے کہاکہ نریندر مودی ملک کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت کا یقین ظاہر کیا اور کہاکہ پارٹی کی قیادت میں آئندہ حکومت تشکیل دی جائے گی۔

Narendra Modi will be country's next prime minister, says Advani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں