مودی نے نرم گوشہ پیدا کرنے قاصد بھیجا تھا - گیلانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-19

مودی نے نرم گوشہ پیدا کرنے قاصد بھیجا تھا - گیلانی

سخت گیر حریت کانفرنس کے صدر نشین سید علی شاہ گیلانی نے آج دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کا "پابند" بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے ان کے پاس اور جموں و کشمیر علیحدگی پسند قیادت کے پاس قاصدین کو بھیجا تھا جس کا مقصد ان کے لیے "نرم گوشہ" پیدا کرنا ہے۔ گیلانی نے کہا کہ تاہم انہیں مودی سے جموں و کشمیر کے بارے میں "نرم پالیسی" بنانے کی کوئی توقعات نہیں ہیں اور ان کے ساتھ بات چیت کے لیے قاصدوں کی پیشکش کو انہوں نے فوری مسترد کر دیا۔ گیلانی نے مزید بتایا کہ مودی نے مہم شروع کی ہے اور یہاں عوام سے ربط پیدا کر رہے ہیں۔ گیلانی نے قاصدین سے کہا کہ مودی آر ایس ایس کے آدمی ہیں اور اسی نظریہ کے مشعل بردار ہیں لہذا وہ کشمیر پر کوئی حقیقت پسندانہ پالیسی اختیار نہیں کریں گے۔

Narendra Modi sent emissaries to create 'soft corner' : Gilani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں