بارہ متی سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار و سابق آئی پی ایس آفیسر سریش کھوپاڈے نے کل ودگاؤں پولیس اسٹیشن میں پیش کردہ اپنی شکایت میں یہ الزام لگایا کہ اجیت پوار نے 16/ اپریل کو موضع مسل واڑی میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران پانی کی سربراہی منقطع کر دینے کی دھمکی دی تھی۔ یہ ویڈیو فوٹیج قومی ٹیلی ویژن پر بھی دکھایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس غیر واضح فوٹیج میں ایک دیہاتی نے اجیت پوار پر زور دیا تھا کہ وہ پانی کی سربراہی کے مسئلہ کی یکسوئی کے سلسلہ میں کسی تاریخ کا تعین کریں جس کے بعد اجیت پوار نے کہا کہ اگر اس موضع سے کوئی بھی مشکل یا گڑبڑ پیدا کرتا ہے (سولے کو ووٹ دینے میں ناکام رہتا ہے) تو وہ سربراہی آب کو منقطع کر دیں گے۔
واضح رہے کہ سپریہ سولے بارہ متی سے دوسری میعاد کے لیے امیدوار ہیں۔ این سی پی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ویڈیو سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔
AAP to EC: Ajit Pawar 'threatening' villagers
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں