نریندر مودی کی تامل سوپر اسٹار رجنی کانت سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-14

نریندر مودی کی تامل سوپر اسٹار رجنی کانت سے ملاقات

Rajini Kant and Narendra Modi
بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے آج یہاں تامل سوپر اسٹار رجنی کانت سے ان کی پوئس گارڈن رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ گجرات ایرپورٹ سے سیدھے رجنی کانت کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انکی مختصر ملاقات رہی۔ دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی اس بات کا فوری کوئی علم نہ ہو سکا۔ نریندر مودی زعفرانی شرٹ اور دھوتی میں ملبوس تھے۔ انہوں نے رجنی کانت کو تامل سالِ نو کی مبارکباد دی اور رجنی کانت کے ساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر کو ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کیا۔
یہ ملاقات اس لحاظ سے اہمیت کی حامل ہے کہ یہ 24/اپریل کے لوک سبھا انتخابات سے قبل ہوئی ہے۔ بی جے پی 6 جماعتی اتحاد کے ساتھ ٹاملناڈو میں الیکشن لڑ رہی ہے۔ واضح رہے کہ رجنی کانت نے کسی ایک جماعت کی کھل کر تائید نہیں کی ہے تاہم بھگوا جماعت کو امید ہے کہ اداکار کے پرستار بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتوں کی تائید کریں گے۔ مودی نے تاملناڈو کے دارالحکومت میں ایک انتخابی جلسے سے بھی خطاب کیا۔ انتخابات کے اعلان کے بعد مودی کی یہاں یہ پہلی ریلی تھی۔

BJP's Narendra Modi meets Tamil superstar Rajinikanth

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں