Life returns to normal after restrictions, strike in Kashmir
سرینگر سنٹر میں دن بھر کرفیو جیسی پابندیوں اور دیگر مقامات پر احتجاج اور ہڑتال کے بعد وادی کشمیر میں آج اتوار کو حالات معمول پر آ گئے ہیں۔ لوگ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں فوج کی فائرنگ ، توشا میدان کی لیز میں توسیع کے اقدام کی مخالفت میں احتجاج کر رہے تھے۔ اتوار کو کھلی رہنے والی دکانیں اور تجارتی اداروں میں آج معمول کے مطابق کام ہو رہا ہے اور وادی میں ہر طرف گاڑیاں بھی رواں دواں ہیں۔ کل ڈاؤن ٹاؤن اور شہر خاص میں کرفیو کی طرح جو پابندیاں لگائی گئی تھیں وہ ہٹا لی گئی ہیں اور پابندیوں کے سختی سے نفاذ کے لیے جو اضافی پولیس اور سلامتی دستے تعینات کیے تھے تھے وہ بھی ہٹا لیے گئے ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں