نریندر مودی کی بچکانہ حرکتوں پر پرینکا گاندھی کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-30

نریندر مودی کی بچکانہ حرکتوں پر پرینکا گاندھی کی تنقید

priyanka-modi
پرینکا گاندھی نے اپنے بھائی راہول گاندھی کی طرف سے پرزہ انتخابی مہم چلاتے ہوئے آج اپنے بھائی کے تعلق سے بی جے پی لیڈر نریندر مودی کے طنزیہ ریمارکس "شہزادہ" اور"نمونہ" پر زبردست تنقید کی اور کہا کہ یہ بی جے پی لیڈر(نریندر مودی) وزیر اعظم بننے کی تمنا تو رکھتا ہے لیکن"بچکانہ" طرز عمل میں ملوث ہے ۔ وہ آداب کوملحوظ رکھے ۔ پرینکا نے کہا کہ جب ان کے والد سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے ملک میں کمپیوٹر س متعارف کئے تو بے جے پی قائدین ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے اور ابوہ(بی جے پی قائدین) ان کے بھائی(راہول گاندھی) کا مضحکہ اڑا رہے ہیں۔"وہ انہیں"نمونہ" کہتے ہیں۔ کبھی وہ(قائدین) انہیں منفرد کامیڈین کہتے ہیں تو کبھی"شہزادہ" کہتے ہیں"۔"میں سمجھتی ہوں کہ آپ(مودی) وزیر اعظم بننے کی تمنا رکھتے ہیں تو پھر آپ ایسی بچکانہ حرکتیں کیوں کرتے ہیں؟ انہیں(مودی کو)وقار برقرار رکھنا چاہئے۔" پرینکا گاندھی یہاں اسمبلی حلقہ سیلن کے علاقہ دیہہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے اس اپوزیشن پارٹی کی"تباہ کن"پالیسیوں پر تنقید کی اور کہا کہ ان پالیسیوں نے ایک بھائی کو دوسرے بھائی کے خلاف صف آرا کردیا ہے۔" پرینکا گاندھی وڈرانے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کے حق میں ووٹ دیں۔ ان کے (پرینکا کے) بھائی کے اس حلقہ انتخاب سے یہ پیام ملنا چاہئے کہ ہندوستان میں کس قسم کی سیاست پر عمل کی ضرورت ہے ۔"سیاست صاف ستھری یعنی بدعنوانیوں سے پاک ہونی چاہئے۔"

Modi's behaviour childish, says Priyanka Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں