لوک سبھا انتخابات کا ساتواں مرحلہ - 89 حلقوں میں رائے دہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-30

لوک سبھا انتخابات کا ساتواں مرحلہ - 89 حلقوں میں رائے دہی

Lok-Sabha-elections-phase-7
ملک میں لوگ سبھا انتخابات کے ساتویں مرحلہ میں کل(30اپریل کو)7ریاستوں اور2مرکزی زیر انتظام علاقوں میں89حلقوں کے لئے رائے دہی ہوگی ۔ اس طرح لوک سبھا کی جملہ543نشستوں کے منجملہ438نشستوں پر رائے دہی مکمل ہوجائے گی ۔ مابقیہ105حلقوں میں رائے دہی، آٹھویں اور نویں مرحلہ میں بالترتیب7اور12مئی کو ہوگی ۔ کل ہونے والی رائے دہی کے موقع پر سخت ترین سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بعض علاقوں بالخصوص وادی کشمیر ،بہار اور مغربی بنگال میں خطرات اور اندیشوں و نیز زبردست گرمی کے باوجود14کروڑ رائے دہندوں کی ایک بڑی تعداداپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرے گی ، پولنگ کا آغاز صبح7بجے ہوگا اور اختتام بیشتر حلقوں میں شام6بجے ہوجائے گا ریاستوں اور نشستوں کی تفصیل درج ذیل ہے:گجرات(26)آندھرا پردیش(17)،پنجاب(13)اتر پردیش(14)،مغربی بنگال(9)،بہار(7) جموں و کشمیر اور نگر حویلی یز دمن اور دیو میں ایک ، ایک ۔ کل ہونے والی رائے دہی میں کانگریس ، ان جملہ37نشستوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی جہاں سے اس نے گزشتہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ مذکورہ89حلقوں میں سے 21پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ترنمول کانگریس اور جنتا دل (یو) نے پانچ ، پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ ان حلقوں میں سماج وادی پارٹی اور شرومنی اکالی دل کے چار چار ارکان پارلیمنٹ کامیاب ہوئے تھے ۔ بی ایس پی نے3تلگو دیشم اور ٹی آر ایس نے دو ، دو اور نیشنل کانفرنس نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔

Lok Sabha elections phase 7: 140 million vote for 89 seats

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں