فلپائن میں میرس وائرس کی انسدادی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-20

فلپائن میں میرس وائرس کی انسدادی مہم

فلپائن نے آج بتایا کہ وہ ہلاکت خیز میرس [MERS] وائرس کے انسداد میں شدت پیدا کر رہا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں کام کرنے والے فلپائن ورکرس کی بڑی تعداد کو اس مرض کی امکانی منتقلی کا ذریعہ سمجھا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت کے سکریٹری انفرق نے صحافیوں کو بتایا کہ اہمیت اس بات کی ہے کہ مقامی معاشروں کے خاندان ، دوست اور ارکان پوری طرح میرس وائرس کے بارے میں جانکاری حاصل کریں۔
اس مرض کا وائرس دو ہفتوں تک چھپا ہوا رہتا ہے۔ عالمی صحت تنظیم نے میرس کو وبا قرار نہیں دیا ہے جبکہ فلپائن نے نگرانی کی کاروائی میں شدت پیدا کر دی ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ میں اس کے شہری بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

Mers virus prevention campaign in the Philippines

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں