آل انڈیا علما بورڈ - مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی حمایت کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-20

آل انڈیا علما بورڈ - مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی حمایت کا اعلان

آل انڈیا علما بورڈ نے مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کی مغربی بنگال رائے دہندگان سے اپیل کی ہے۔ آل انڈیا علما بورڈ کے جنرل سکریٹری بی این حسنیٰ نے کہا کہ کافی جائزہ لینے کے بعد بورڈ نے مغربی بنگال میں لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کے تمام امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کی لوگوں سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس واحد پارٹی ہے جو نہ صرف سیکولر ہے بلکہ مسلمانوں کے حق میں بات کرتی ہے۔
ان سے پوچھا گیا کہ دہلی جامع مسجد کے شاہی امام عبداللہ بخاری نے جس طرح قومی سطح پر کانگریس اور مغربی بنگال میں ترنمول کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے ، کیا آپ اس سے متفق ہیں؟ تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ مغربی بنگال کے معاملہ میں ہم ان سے متفق ہیں لیکن قومی سطح پر ہم انہیں ووٹ دینے کو لوگوں سے اپیل کریں گے جو سیکولر اور ایماندار ہوں اور جن کا ہاتھ نریندر مودی کی طرح خون سے رنگا ہوا نہ ہو۔

All India Ulema Board supports West Bengal Trinamool Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں