(پی ٹی آئی)
نریندر مودی نے کانگریس پر اپنے حملے تیزکرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن اور لوٹ پارٹی کے ڈی این اے میں شامل ہے۔ انہوں نے کیرالا میں ایل ڈی ایوارڈ اور یوڈی ایف پر بھی برہمی ظاہر کرتے ہوئے ان پر دوستانہ مقابلہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ کرناٹک اور کیرالا میں کئی ریالیوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے منریگاپروگرام کے بارے میں یوپی اے کے دعوؤں کو مستردکردیا اورکہا کہ اس سے صرف کانگریس کی جیبیں بھری ہیں۔ وزیر دفاع اے کے انٹونی پر ایک تازہ حملہ کرتے ہوئے نریندر مودی نے آج الزام عائد کیا کہ ملک کا دفاع انٹونی کی قیادت کے دوران سنگین طورپر متاثر ہوا ہے اور کہاکہ اس کیلئے انہیں عوام سے وضاحت کرنی چاہئے۔ انہوں نے اٹلی کے میرینس کا مسئلہ اور پاکستانی فوج کی جانب سے ایک ہندوستانی سپاہی کا سر قلم کئے جانے کا مسئلہ بھی اٹھاتے ہوئے وزیر دفاع اے کے انٹونی پر نکتہ چینی کی۔ بحریہ کی آبدوزوں اور بحری جہازوں کے حادثات کے سلسلہ کے بعد بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل ڈی کے جوشی کے استعفیٰ کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے یہاں ایک انتخابی ریالی میں کہاکہ ہندوستانی دفاعی طاقتیں ان کی معیاد کے دوران بہترین آلات حاصل نہیں کرسکیں اور انٹونی کو اس کیلئے عوام سے وضاحت کرنی چاہئے۔ کس طرح سے ہندوستان کے وسیع میری ٹائم ساحلی پٹی کا تحفظ کیاجائے گا۔ انہوں نے پوچھا کہ اس کیلئے کون ذمہ دار ہے۔ کیرالا کے شمالی ضلع میں اپنی پارٹی کے امیدوار کے سریندرن کے جلسہ سے خطاب کرتے وقت انہوں نے یہ سوال کیا۔ بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی بھی ریاستی دارالحکومت میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرنے کیلئے کیرالا میں ہیں۔ بظاہر جموں میں ان کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے جب انہوں نے انٹونی کو ایک پاکستانی ایجنٹ اور عوام کا دشمن قرار دیاتھا،مودی نے کہاکہ پاکستانی فوج کی جانب سے ہمارے سپاہیوں کا سر قلم کیا جارہا ہے۔ ہمارے وزیر دفاع نے پارلیمنٹ میں بتایاکہ پاکستانی فوج کی وردی میں دہشت گرد آئے تھے اور نوجوانوں کو ہلاک کیاتھا۔ انٹونی کا بیان پاکستانی فوج کیلئے مددگار رہا جب کہ ہمارے سپاہی اس بیان سے خوش نہیں تھے۔ پاکستانی میڈیا نے انٹونی کی ستائش کی۔ اٹلی کے دو میرینس کی جانب سے کیرالا کے ساحل پر دو ہندوستانی ماہی گیروں کی ہلاکت کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے مودی ایک بار پھر انٹونی اور چیف منسٹر کیرالا اومن چنڈی سے یہ جاننے کے خواہاں تھے کہ وہ کس جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ میں ان سے جاننا چاہتا ہوں کہ اٹلی کے دومیرینس کس جیل میں قید ہیں۔ مودی نے قبل ازیں الزام عائد کیا تھا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ہندوستان چھوڑنے میں میرینس کی مدد کی تھی۔ اومن چنڈی نے مودی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیاتھا۔ہم ایک کمزور حکومت کے خواہاں نہیں ہیں بلکہ طاقتور حکومت کے خواہاں ہیں جو اس بات کو یقینی بنائے کہ ملک میں زائد از 300کنول کھلیں۔ مودی نے اپنی تقریر پر کیرالا کے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے شروع کی۔ چند ریاستوں میں کانگریس حتی کہ ایک بھی نشست حاصل نہیں کرسکے گی۔ کئی ریاستوں میں پارٹی دوہرا ہندسہ حاصل نہیں کرسکے گی۔ انتخابی نتائج کے بعد آپ دیکھیں گے کہ کانگریس پارٹی کی تعداد 3ہندسوں تک نہیں پہنچے گی۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ملک میں اور کیرالا میں خواتین کے خلاف مظالم میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ پہلی 10 ریاستوں میں جہاں اعظم ترین مظالم کی اطلاعات آئی ہیں ان میں ایک بھی بی جے پی کی زیر اقتدار ریاست نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ صنف نازک کے خلاف مظالم کے کئی واقعات کی اطلاعات مل رہی ہیں ۔ مودی نے کہاکہ کیرالا جو دنیا بھر میں اپنے سیاحتی مقامات کی وجہہ سے مشہور ہے وہاں دنیا کے کونے کونے سے سیاح آیا کرتے ہیں اب یہاں دہشت گرد پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سب سے خواندہ ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم بڑھ رہے ہیں جب کہ بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں ان میں کمی آئی ہے۔
Kerala now a nursery of terrorism: Modi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں