بی جے پی کے انتخابی منشور سے فرقہ پرست ایجنڈا آشکار - انتونی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-09

بی جے پی کے انتخابی منشور سے فرقہ پرست ایجنڈا آشکار - انتونی

ترواننتا پورم۔
(پی ٹی آئی)
یہ بتاتے ہوئے کہ بی جے پی کے انتحابی منشور سے اس کا فرقہ پرستی کا ایجنڈہ آشکار ہوگیا ہے، کانگریس لیڈر ومرکزی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے آج کہاکہ جموں وکشمیر خصوصی موقف پر بھگوا جماعت کا موقف باعث تشویش ہے۔ انہوں نے انتخابی مہم کیلئے روانہ ہونے سے پہلے یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ بی جے پی کا منشور دراصل اس کا فرقہ پرستانہ ایجنڈہ ہے جو رنگ برنگے کاغذ میں لپٹا ہواہے۔ یہ ملک کے اتحاد و یکجہتی کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ دستور کی دفعہ 370 پر مباحث دوبارہ شروع کرنے بی جے پی کا الزام خطرناک نتائج و عواقب سے خالی نہیں ہے اور اس کی وجہہ سے انتہا پسندو انتشار پسند عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ایک ایسے وقت جب کہ ہندوستان، افغانستان کے انتخابات کے نتیجہ کا قریبی مشاہدہ کررہاہے، ایسے منشور جاری کیا جانا تشویشناک ہے۔ اگر وہا مخالف ہند طاقتیں برسر اقتدار آتی ہیں تو اس کی وجہہ سے سرحدوں پر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس مرحلہ پر جموں و کشمیر کے خصوصی موقف پر بحث شروع کرنا انتہا پسندوں کیلے مددگار ثابت ہوگا۔ کشمیر کو دئیے گئے خصوصی موقف کی منسوخی سے انتشار پسند رجحانات کی حوصلہ افزائی ہوگی جب کہ جذباتی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کا تقاضہ ہے۔ انٹونی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یوپی اے سیکولر طاقتوں کی مدد سے جو نریندرمودی کے اقتدار پر آنے کے خطرہ سے بچنے کی خواہاں ہیں، تیسری مرتبہ بھی برسراقتدار آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ 2004 اور 2009 کی طرح سیکولر جماعتیں جو فی الحال کانگریس کے خلاف بھی مقابلہ کررہی ہیں، پارٹی کی تائید کیلئے آگے آئیں گی تاکہ انتخابات کے بعد حکومت کی تشکیل عمل میں آسکے۔

BJP manifesto only communal agenda wrapped in colourful paper: Antony

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں