مودی کا انتخاب اخلاقی زوال - برطانوی فنکار انیش کپور کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-09

مودی کا انتخاب اخلاقی زوال - برطانوی فنکار انیش کپور کا بیان

لندن۔
(پی ٹی آئی)
عالمی شہرت یافتہ ہندوستانی نژاد برطانوی مجسمہ ساز انیش کپور نے وزارت عظمی کیلئے نریندر مودی کی جانب سے بی جے پی کا امیدوار بنائے جانے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ اس عہدہ کیلئے ایسے شخص کا انتخاب گویا تمام ہندوستانیوں کا اخلاقی زوال اور بی جے پی قیادت کی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔ انیش کپور عالمی انعام یافتہ فن کار ہیں اور 1970 سے لندن میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ ہندوستان کا وجود سیکولرازم کی بنیاد پر ہی قائم رہ سکتا ہے۔ نریندر مودی کا کردار بڑا داغدار ہے وہ موت کا کھیل کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ ایک جرائم پیشہ مجرم ہیں جن کے مقدمات عدالتوں میں دوراں ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان میں بے شمار مسائل ہیں، لیکن یہ مسائل اس طرح حل نہیں ہوسکتے کہ ملک کی قیادت ایسے لیڈر کے حوالے کی جائے جو اخلاقی طورپر نہایت پست ہو ار جس کا کوئی کردار نہ ہو۔

Sculptor Anish Kapoor compares Modi to Mugabe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں