ایران ہوابازی کے شعبہ میں تحدیدات کو ختم کرانے میں مصروف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-10

ایران ہوابازی کے شعبہ میں تحدیدات کو ختم کرانے میں مصروف

ویانا۔
(یو این آئی)
ایران نے متنازعہ نیوکلیر پروگرام کے سلسلے میں 6 بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد اب اپنے ہوابازی کے شعبہ پر عائد پابندی کو ختم کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ہوا بازی کے شعبہ میں 1970ء سے جاری پابندی کو ختم کرنے کے مقصد سے ایران کے شہر ہوا بازی کے سینئر عہدیدار مذاکرات کیلئے ویانا پہونچ گئے ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ اور انجن بنانے والی کمپنی جنرل الیکٹراک کمپنی(جی ای) نے کہا تھا کہ نومبر 2013ء میں ہونے والے عبوری معاہدہ کے تحت ایرانی تجارتی طیاروں کو کل پرزے فروخت کرنے کیلئے انہیں امریکی محکمہ خزانہ سے لائسنس مل گیا ہے۔ پابندی ہٹانے کے مسئلہ پر بات چیت کیلئے ایران ائیر کے منیجنگ ڈائرکٹر فی الحال ویانا میں موجود ہیں۔ جی ای کے ترجمان رک کینیڈی نے کہاکہ امریکی محکمہ خزانہ نے کمپنی کے 1970ء میں ایران کو فروخت کئے گئے 18طیارہ انجن کی دیکھ بھال کیلئے لائسنس دے دیا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں