پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 10-apr-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-10

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 10-apr-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-apr-10

ایس این بی
مجلس اتحاد المسلمین کے حلقہ چندرائن گٹہ کے امیدوار جناب اکبر الدین اویسی نے آج اپنے سینکٹرو ں حامیوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں بنڈلہ گوڑہ تحصیل دار دفتر پہنچ کر رٹر ننگ آفیسر کے اجلاس پر پرچہ نامزدگی داخل کی ۔ کھلی جیپ میں سوار اکبر الدین اویسی کے ہمراہ مجلسی قائدین افسر خان، الطاف حیدر رضوی ، ڈپٹی فلور لیڈر مجلس بلدیہ محمد غوث کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔ جلوس میں شامل نوجوان چار پہیوں اور دو پہیوں والی گاڑیوں پر کثیر تعداد میں دیکھے گئے ، قبل ازیں اکبر الدین اویسی نے درگاہ قادری چمن پر حاضری دی اور مزار پر گلہائے عقیدت اور فاتحہ خوانی کے بعد اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ اکبر الدین اویسی نے فلک نماء بریج مسجد عثمان غنی ، غازی ملت نگر، تاڑلہ کنٹہ ، چندررائن گٹہ ، سہیل ہوٹل ، حافظ باب نگر، پتھر کا مکان ، مسجد نور، حبیب فنکشن ہال ، معراج ہوٹل کے علاوہ بس اسٹانڈ جامع مسجد حرمین حافظ بابا نگر اے بی بلاک اور اطراف و اکناف کے مقامات کا ریالی کی شکل میں دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی ، جگہ جگہ اکبر الدین اویسی کے خیر مقدم کے لئے شہ نشین نصب کئے گئے تھے ، جہاں ان کی گلپوشی کی جا رہی تھی ۔ سرگرم مجلسی کاکنوں کی بڑی تعداد اکبر الدین اویسی کی تصاویر پر مبنی ٹی شرٹ پہنے ہوئے رقص کرتے دیکھے گئے ۔ اکبر الدین اویسی کے دورہ کے موقع پر پولیس کا سخت بندوبست دیکھا گیا ۔ اکبر الدین اویسی نے جگہ جگہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس کی کارکردگی سے عوام کو واقف کروایا اور ان سے اپیل کی کہ وہ مجلسی امیدواروں کو اپنےجمہوری حق کے ذریعے کامیاب بناتے ہوئے فرقہ پرست طاقتوں کو منہ توڑ جواب دے ۔ اس موقع پر کارپوریٹرس مسرس سلیم بیگ ، ممتاز علی ، قوی انصاری کے علاوہ طلحہ الکثیری ، طلحہ العمودی اور سرگرم مجلسی کارکنوں کے ہمراہ ان کے فرزند نورالدین اویسی بھی موجود تھے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں