پاکستان اور ایران کی کل سے مشترکہ فوجی مشقیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-08

پاکستان اور ایران کی کل سے مشترکہ فوجی مشقیں

پاکستان اور ایران کے درمیان فوجی تعاون کو فروغ دینے کے ارادے سے دونوں ملکوں کی بحری افواج آبنائے ہُرمز کے مشرقی حصے میں کل سے ایک جنگی مشق میں حصہ لیں گی۔ یہ اطلاع ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی " ارنا" نے دی ہے۔ ایجنسی نے اگرچہ فوجی تعاون کے تعلق سے تفصیلات نہیں بتائیں تاہم یہ بتایا کہ پاکستانی بحریہ کے متعدد جہاز ، جن میں ایک جنگی جہاز بھی شامل ہے ، ایرانی بند ر عباس پہنچ چکے ہیں۔ اس سلسلے میں ایرانی بحریہ کہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی کے حوالے سے بتایا گیا کہ بندر عباس میں پاکستانی بیڑہ کی سب سے اہم سرگرمی ایرانی بحریہ کی مخصوص اکائیوں کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں شرکت ہے۔ پاکستان کے سنی انتہا پسندوں کی جانب سے اغوا چار ایرانی فوجیوں کی رہائی کے بعد وطن واپسی کے پس منظر میں اس مشرکہ جنگی مشق کا مقصد ارنا کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ عمان اور ایران کے درمیان آبنائے ہُرمز اس لحاظ سے کافی اہمیت رکھتا ہے کہ دنیا بھر میں خام تیل کی تجارت سے متعلق ایک تہائی جہاز اسی راستے سے گذرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ کئی مغربی ممالک کی بحری افواج اس خطے کی نگرانی کرتی ہیں ۔

Iran, Pakistan to hold joint naval drills in Hormuz Strait

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں