پاکستان کے وقار کو برقرار رکھنے کا عزم - راحیل شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-08

پاکستان کے وقار کو برقرار رکھنے کا عزم - راحیل شریف

پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج غیر معمولی طور پر اپنے سخت ریمارکس میں کہا کہ فوج مملکت کے تمام اداروں کے وقار کے تحفظ کی حامی ہے اس چرح فوج اپنے وقار کی سختی سے حفاظت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج اپنا وقار قائم اور برقرار رکھے گی ۔ جنرل راحیل کے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت سامنے آئے جبکہ فوج کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ بالخصوص سابق صدر پرویز مشرف کے غداری کے مقدمہ کے پس منظر میں فوج کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔ جنرل راحیل اب تک کھلے عام تبصرے کرنے سےاحتراز کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نے اسپیشل سرویس گروپ کے غازی آباد کے ہیڈ کوارٹر کو دورہ کیا ۔ سابق صدر پرویز مشرف کا بھی اسپیشل سرویس گروپس سے تعلق ہے ۔ فوجی عہدیداروں اور سپاہیوں کو مخاطب کرتے ہوئے جنرل راحیل نے کہا کہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لئے فوج ہر قربانی دینے تیار ہے۔ فوج قوم کی تائید سے استحکام حاصل کرتی ہے ۔ یہاں فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں جنرل راحیل کے حوالہ سے کہا گیا کہ فوج مملکت کے تمام اداروں کے وقار کے تحفظ اور فوج خود اپنے مقام اور تحفظ کی حفاظت کرے گی۔ جنرل راحیل نے فوجیوں کی جانب سے ظاہر کردہ مخلفانہ تنقیدوں کا حوالہ دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کئی تجزیہ نگاروں اور سیاست دانوں نے اور برسر اقتدار پارٹی کے سیاست دانوں نے پرویز مشرف پر تنقید کرتے ہوئے فوج کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ فوج نے مشرف کے مقدمہ پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ 31 مارچ کو مشرف کے خلاف فرد جرم داخل کیا گیا۔ ان پر غداری کے الزامات لگائے گئے۔ پاکستان کی 66 سالہ تاریخ میں فوج نے نصف عرصہ تک ملک پر حکومت کی ۔ تاہم کسی فوجی حکمراں یا جنرل کے خلاف فوجداری مقدمہ نہیں چلایا گیا ۔ مشرف گذشتہ سال مرچ میں خود جلا وطنی ختم کرکے پاکستان آئے ۔ ان کے خلاف چار بڑے مقدمات جاری ہیں۔ ان پر بے نظیر بھٹو قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ یہ قتل 2007 میں ہوا۔ اب پر بلوچ قوم پرست قائد اکبر بگٹی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ یہ قتل 2006 میں ہوا ۔ مشرف اس وقت راولپنڈی کے فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

Pakistan Army will preserve its dignity: COAS Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں