اسرائیل اور فلسطینی اتھاریٹی کے درمیان مذاکرات ناکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-08

اسرائیل اور فلسطینی اتھاریٹی کے درمیان مذاکرات ناکام

فلسطین اور اسرائیل کے مذاکرات کاروں کے درمیان اتوار کو ہونے والی ملاقات بے نتیجہ رہی۔ دو چار برس کر تعطیلی کے بعد گذشتہ برس بحال ہونے والے مشرقی وسطی امن عمل کا مستقبل تاریک ہو گیا ہے ۔ امریکہ کی ثالثی کے نتیجے میں جولائی 2013 ء میں بحال ہونے والے مشرقی وسطی امن عمل میں کسی نتیجے تک پہنچنے کی ڈیڈ لائین 29 اپریل ہے اور تا حال فریقین کسی واضح سمت کی جانب نہیں بڑھ رہے ہیں ۔ اسی سلسلے میں 16 اپریل کو فلسطینی و اسرائیلی مذاکرات کاروں نے ملاقات کی، جس کا مقصد مذاکرات کی مدت میں توسیع کے کسی سمجھوتے تک پہنچنا تھا تاہم یہ ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی ۔ ہروشلم میں 6 اپریل کو ہونے والی اس ملاقات میں امریکہ کے سفیر مارٹن انڈک سمیت فلسطین اور اسرائیل کے مذاکرات کاروں نے شرکت کی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ بات چیت کے دوران اسرائیلی مذاکرات کاروں نے فلسطینوں کو مسلسل دھمکایا اور بحران کے کسی حل تک نہ پہنچا جا سکا۔ اس ذرائع نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر یہ بیان دیا۔ دوسری جانب ایک اسرائیلی عہدیدار نے یہ انتباہ دیا کہ امن عمل ناکامی سے درچار ہونے کے قریب ہے ۔ اور کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اب ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ۔ عہدیدار کے بقول جان کیری کے کچھ ہفتے قبل کے رویے اور اب کے روئے میں واضح فرق ہے ۔ جہاں ایک طرف اس اسرائیلی عہدیدار نے امن عمل کے حوالے سے کافی منفی بیان دیا ایک اور اسرائیل ہی کے اہلکار نے قدرے مثبت رویہ اختیار کیا اور کہا کہ چیف اسرائیلی مذاکرات کا رزیپی لیونی کی کوششوں کو ایک اور موقع دیا جانا چاہیئے ۔

Palestinian leader sees 'paradigm shift' in peace negotiations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں