جی میل ویب سروس کے 10 سال مکمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-03

جی میل ویب سروس کے 10 سال مکمل

کیلیفورنیا
آئی۔اے۔این۔ایس
انٹرنیٹ صارفین کی پسندیدہ ویب میل سروس "جی میل" نے یکم اپریل کو اپنی حیات کے 10 سال مکمل کر لیے ہیں۔ گوگل کا سادہ اور موافق استعمال کنندہ ان بکس آج ای-میل اور متعلقہ خدمات میں ایک غیر متنازعہ لیڈر بن گیا ہے۔
سن 2004 میں جی میل صرف ایک "دعوت نامہ پراڈکٹ" کے طور پر Beta پلیٹ فارم پر آیا تھا۔ ڈیزائن کی تبدیلیوں کے بعد اس نے بالآخر 2009 میں "بیٹا" لیبل کو حذف کر ڈالا۔ جی میل میں گوگل نے مختلف لوازم سے پاک ان بکس پیش کیا تھا جس کے ساتھ ایک سرچ ٹول ملحق ہے اور یہ سرچ بکس زبردست اسٹوریج صلاحیت کا حامل ہے اور یہی صلاحیت دیگر تمام حریف ای-میل سروس پرو وائیڈرس کو زیر کرنے کے لیے کافی ہے۔

Gmail is 10 years old now

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں