مودی کے خلاف اجئے رائے کانگریس کے امیدوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-09

مودی کے خلاف اجئے رائے کانگریس کے امیدوار

نئی دہلی۔
(یو این آئی)
کانگریس پارٹی نے کئی ہفتوں کی قیاس آرائیوں کے بعدآج حلقہ لوک سبھا وارانسی سے یوپی کی موجودہ رکن اسمبلی اجئے رائے کو میدان میں اتارا ہے۔ وہ‘ حلہ وارانسی سے بی جے پی کے امیدوار وزارت عظمی نریندر مودی اور صدر عام آدمی پارٹی اروند کجریوال کا مقابلہ کریں گے۔ کانگریس کے ریاستی رہنما سرجے والا نے یہاں اخبار نویسوں کو بتایاکہ ’’کانگریس نے وارانسی میں نریندر مودی کے خلاف اجئے رائے کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔ اس اقدام کی وجوہات تفصیلاً بیان کرتے ہوئے سرجے والا نے کہاکہ ’’اجئے‘ بنیادی سطح پر کام کرنے والے کارکن ہیں۔ وہ ‘ بڑی عمدگی کے ساتھ وارانسی کے عوام کی نمائندگی کرسکتے ہیں‘‘۔ رائے 5مرتبہ رکن اسمبلی رہے ہیں۔ وہ بھومی ہار ذات سے تعلق رکھتے ہیں اور مشرقی اترپردیش میں وہ ایک بااثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ وہ وارانسی کے قریب حلقہ اسمبلی پنڈرا سے رکن ہیں۔ انہوں نے گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھا اور تیسرے نمبر پر آئے تھے۔ بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی اور بی ایس پی کے مختار انصاری کے بعد رائے کا نمبر تھا۔ وارانسی سے نریندرمودی کی امیدواری کے اعلان کے چند ہفتوں بعد آج سے حلقہ سے کانگریس نے اجئے رائے کا نام کا اعلان کیا۔ گذشتہ چند ہفتوں سے کئی سینئر قائدین بشمول ڈگ وجئے سنگھ(اے آئی سی سی جنرل سکریٹری)‘ آنند شرما(مرکزی وزیر) اور راشد علوی( اے آئی سی سی کے سابق ترجمان)‘ نے مودی کے خلاف وارانسی سے مقابلہ کرنے کا رضاکارانہ طورپر پیشکش کیا تھا۔ کانگریس کے ذرائع نے بتایاکہ پارٹی امیدوار کے نام کے اعلان میں تاخیر اس لئے ہوئی کہ وارانسی سے ’’سیکولر‘‘ محاذ کے ایک مشترکہ امیدوار کے تعلق سے دیگر پارٹیوں کے ساتھ ربط و تعاون کی کوششیں کی جارہی تھیں۔

Congress fields Ajay Rai, MLA from Varanasi, against Narendra Modi and Arvind Kejriwal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں