20/اپریل احمدآباد اردو ٹائمز
ریاست کی ترقی کا پورا کریڈٹ گجرات کے لوگوں کو دیتے ہوئے کانگریس کے قومی ترجمان ابھشیک سنگھوی نے آج بی جے پی اور اس کے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا پورا کریڈیٹ وہ لے جا رہے ہیں اور عوام سے اہم اطلاعات چھپا رہے ہیں۔ گاندھی خاندان پر مودی کے ہفتہ کے تبصرہ کا ذکر کرتے ہوئے سنگھوی نے اپنے دورہ میں مودی کو ہے " مین آف ڈیمیج ٹو انڈیا " اور بی جے پی کو " بھارت جلاؤ پارٹی " بتائی۔ مودی نے کانگریس سے پوچھا تھا کہ وہ آر ایس وی پی ( راہل ، سونیا ، وڈرا ، پرینکا ) ماڈل کے بارے میں بتائے۔ سنگھوی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ آر ایس وی پی کتنا سچ ہے لیکن آر ایس وی پر مودی کو میرا جواب ہے " ہے " مین آف ڈیمیج ٹو انڈیا " یعنی مودی ۔ اور بی جے پی ہے : " بھارت جلاؤ پارٹی "۔ انہوں نےبی جے پی پر تقسیم سیاست اور " بھائی کو بھائی کے خلاف اکسانے " کے الزامات لگائے ۔ وہ بہار بی جے پی کے لیڈر گری راج سنگھ کی تنقید کا ذکر کر رہے تھے ، جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ الیکشن کے نتائج کے بعد مودی مخالف لوگوں کو پاکستان بھاگنا پڑے گا۔ سنگھوی نے کہا کہ سنگھ کا تبصرہ بتاتا ہےکہ سنگھ بی جے پی کمیونٹیز کے درمیان شگاف پیدا کرنے اور اپنے فائدے کے لئے ملک کو تقسیم کرنے میں یقین کرتی ہے لیکن آج میں یہاں مودی کے جھوٹے وعدے اور گجرات میں ترقی کے جھوٹے پروپیگنڈے کے بارے میں بات کرنے آیا ہوں ۔ مجھے یہ تسلیم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کہ گجرات میں خوشحالی بڑھی ہے ،لیکن یہ گجراتی لوگوں کی محنت کی وجہ سے ہے نہ کہ بی جے پی اور مودی کے وزیر اعلی بننے کی وجہ سے ہوا ہے ۔ سنگھوی نے دعوی کیا کہ 2001 میں مودی کے وزیر اعلی بننے کے بعد گجرات کا اوسط ترقی 9 سے 10 فیصد رہا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ گذشتہ 3 حکومتوں کے اعداد و شمار دیکھیں تو 15 سال تک یہ تقریبا" 16 فی صد رہی ۔Congress criticizes Modi and BJP
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں