20/اپریل صنعا ایجنسیاں
یمن میں سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایک فضائی کاروائی میں القاعدہ کے 13 مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر کو فضائی کاروائی ملک کے وسطی علاقہ البلاد میں کی گئی ۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فضائی کاروائی کس سطح کی نوعیت کی تھی ، تاہم یمن میں امریکہ شدت پسندوں پر متعدد بار ڈرون حملہ کر چکا ہے۔ کاروائی میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں شدت پسند سفر کر رہے تھے ۔ بعض اطلاعات کے مطابق ایک دوسر ی گاڑی میں تین عام شہر ی بھی ہلاک ہو گئے ہیں ۔ البلاد کے علاقے میں حال ہی میں شدت پسندوں کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں ۔ رواں ہفتے کے شروع میں القاعدہ کے مشتبہ شدت پسندوں نے ڈپٹی گورنر کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔ یمن کی وزرات ِ دفاع کی ویب سائٹ نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فضائی کارووائی میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ سیکورٹی ذرائع نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ فضائی کاروائی میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں القاعدہ کے 13 مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔Air strike kills 13 suspected militants in central Yemen
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں