ملک کے پہلے عام انتخابات میں ہر امیدوار کا بیلٹ بکس مختص رہا تھا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-27

ملک کے پہلے عام انتخابات میں ہر امیدوار کا بیلٹ بکس مختص رہا تھا

سال 1951-55 کے دوران ہندوستان کے پہلے عام انتخابات میں ہر امیدوار کے لیے علیحدہ علیحدہ رنگ کا بیلٹ بکس استعمال کیا گیا تھا۔ ہندوستان کے پہلے الیکشن کمیشن نے رائے دہی نظام کا فیصلہ کرنے میں رائے دہندوں میں خواندگی کے 16 فیصد کو ملحوظ رکھا تھا جبکہ جاریہ 2014 انتخابات کے دوران خواندگی کی شرح 73 فیصد ہو گئی ہے۔ پہلے انتخابات میں رائے دہی کے لیے ہر امیدوار کے لیے مختص بیلٹ بکس پر اس کا نام اور امتیازی نشان چسپاں کیا جاتا تھا۔ سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے اپنی کتاب " ان انڈکیومنٹیڈ ونڈر ، میکنگ آف دی گریٹ انڈین الیکشن" میں تحریر کیا ہے کہ رائے دہندہ کو اسے دیا ہوا پرچہ رائے دہی ، صرف اسکی پسند کے امیدوار کے بیلٹ بکس میں ڈالنا ہوتا تھا۔

Candidates had separate ballot boxes in first general election

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں