ناگرجنا - کون بنے گا کروڑ پتی کے تلگو ورژن کے میزبان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-20

ناگرجنا - کون بنے گا کروڑ پتی کے تلگو ورژن کے میزبان

Kaun-Banega-Crorepati-telugu-Nagarjuna
مقبول عام تلگو اداکار اکینینی ناگرجنا "کون بنے گا کروڑ پتی" کے تلگو ورژن کی میزبانی کریں گے۔ یہ پروگرام تلگو زبان میں "میلو ایورو کوٹیشورڈو [Meelo Evaru Koteeswarudu]" کے عنوان سے جون کے وسط میں پیش کیا جائے گا۔
صدر نشین ما ٹی وی [MAA TV] ، نماگڈا پرساد [Nimagada Prasad] نے بتایا کہ کے۔بی۔سی کے اس تلگو شو کی میزبانی کے لیے 38 مقبول ناموں پر غور کیا گیا ، جس میں ناگرجنا کا انتخاب عمل میں آیا۔ یہ تلگو شو حقیقی ہندی ورژن کے خطوط پر ہی ہوگا اور اس میں اعظم ترین نقد انعام ایک کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اپنے انتخاب پر مسرت سے سرشار ناگرجنا نے بتایا کہ یہ شو عام آدمی کے خوابوں کو تعبیر عطا کرے گا کیونکہ ہر شخص اپنے خوابوں کو تعبیر عطا کرنے کے لیے ایک موقع پانے کا مستحق ہے۔
واضح رہے کہ ٹامل زبان میں سوریا اور پرکاش راج یہ شو پیش کر رہے ہیں۔ بنگالی ورژن کی میزبانی سوربھ گنگولی ، بھوجپوری ورژن کی میزبانی شتروگھن سنہا اور کنڑا ورژن کی میزبانی اداکار پونیت راج کمار کر چکے ہیں۔

Nagarjuna to host Telugu version of Kaun Banega Crorepati

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں