20/اپریل فیروزآباد (اترپردیش) پی۔ٹی۔آئی
ملائم سنگھ یادو نے آج مسلمانوں کو راغب کرنے کے لیے بتایا کہ اگر انہیں اقتدار فراہم کیا جائے تو ان کی پارٹی مسلمانوں کے لیے تحفظات یقینی بنانے دستور میں ترمیمات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف سماج وادی پارٹی ہی بی جے پی قائد نریندر مودی کو وزیراعظم بننے سے روک سکتی ہے۔ انہوں نے مودی پر بھی تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ گجرات کی ترقی کے ان کے دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ بی جے پی میں داخلی پھوٹ ہے اور وہ لوک سبھا میں ہرگز بھی 272 نشستوں کے اعداد و شمار تک نہیں پہنچ پائے گی۔Mulayam: Will amend Constitution for Muslim quota in jobs
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں