شوپیان کشمیر انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند اور دو فوجی ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-27

شوپیان کشمیر انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند اور دو فوجی ہلاک

کشمیر کے ضلع شوپیان میں ایک مکان میں چھپے تین عسکریت پسند تمام رات جاری رہنے والے انکاؤنٹر میں ہلاک ہو گئے جبکہ فوج کا ایک میجر اور ایک جوان بھی ہلاک ہو گیا۔ تینوں عسکریت پسندوں کی نعشیں برآمد کرنے کے بعد انکاؤنٹر کی کاروائی ختم کی گئی۔ انکاؤنٹر کے مقام سے کچھ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
یو این آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب شوپیان ہڑتال چھٹے دن بھی جاری رہنے سے جنوبی کشمیر کے ٹاؤن پلوامہ میں عام زندگی مفلوج رہی۔ انکاؤنٹر میں ملوث تین عسکرت پسندوں کے منجملہ ایک کا تعلق پلوامہ سے تھا۔ کل شام پیش آئے انکاؤنٹر کے خلاف پلوامہ اور شوپیان کے کئی مقامات پر مظاہرے کیے گئے تھے۔

2 armymen, 3 Hizbul militants killed in Shopian encounter

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں