راہل گاندھی شہید زادہ ہیں - م افضل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-27

راہل گاندھی شہید زادہ ہیں - م افضل

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سینئر لیڈر و سابق ممبر راجیہ سبھا م۔افضل نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کے ایک تضحیک آمیز بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی راہل کو طنزیہ انداز میں "شہزادہ" کہہ کر پکارتے ہیں۔ یہ طنزیہ انداز شاید آر ایس ایس اور ہندو مہا سبھا کے اس کلچر اور تربیت کی دین ہے جس کے وہ پروردہ ہیں اور جس کی کوکھ سے ہی بی جے پی نے جنم لیا ہے۔ راہل گاندھی کو شہزادہ کہہ کر ان کے چھپے جذبات اور خیالات کو یقیناً تسکین پہنچتی ہوگی لیکن وہ اس حقیقت کو بھول گئے کہ راہل گاندھی "شہزادہ" نہیں ہیں بلکہ حقیقی معنوں میں "شہید زادہ" ہیں اور اسی وجہ سے وہ اس ملک کی نئی نسل کے آئیڈیل ہیں۔ آزادی سے قبل انگنت ہندوستانیوں نے شہادت پائی لیکن آزاد ہندوستان میں راہل گاندھی واحد شخصیت کے مالک ہیں جن کی دادی محترمہ اندرا گاندھی اور والد راجیو گاندھی ملک کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے شہید ہوئے ، اس لیے ہر ہندوستانی راہل گاندھی کو بجا طور پر شہید زادہ کہہ سکتا ہے۔ جبکہ بھاتیہ جنتا پارٹی جن سنگھ سے لے کر آج تک اپنی تاریخ میں ایک بھی شہید یا شہید زادہ کا نام نہیں لکھوا سکی۔ یہ فخر صرف کانگریس کو حاصل ہے۔

Rahul ji is son of martyr,must be called Shaheedzada -Meem Afzal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں