سیاسی جماعتوں کیلئے ایس آئی او کے منشور کا اجراء - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-14

سیاسی جماعتوں کیلئے ایس آئی او کے منشور کا اجراء

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
لوک سبھا انتخابات سے قبل اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(ایس آئی او) نے آج ایک 25 نکاتی ایجنڈہ جاری کیا ہے جس کا مقصد "ملک میں طلباء کا سماجی و تعلیمی ارتقاء ہے"۔ ایس آئی او کے قومی صدر اشفاق احمد نے کہاکہ "ہماری درسی کتب میں تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔ درسی کتب میں جو اسباق طلباء کو پڑھائے جارہے ہیں اور ان کی کتابوں میں جو مشمولات ہیں ان سے قوم کے سیکولر تانہ بانہ پر دباؤ پڑرہا ہے۔ فرقہ پرستی اور فاشزم ہماری جمہوریت کے لئے خطرہ ہیں"۔ احمد نے منشور کا ایک حصہ آج یہاں اخبار نویسوں کے سامنے پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسکولی تعلیم کے بھیس میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو پھیلایا جارہا ہے۔"راجستھان میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے درسی کتب میں جن اسباق کی تدریس کی جارہی ہے ان کو شائع بھی نہیں کیا جانا چاہئے۔ مدھیہ پردیش اور کرناٹک جیسی ریاستوں میں بھی ایسی درسی کتب ہیں"۔ احمد کا اشارہ بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتوں کی زیر حکومت ریاستوں کی طرف تھا۔ ترقی کے مسئلہ پر بی جے پی کے امیدوار وزات عظمی نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے مشتاق احمد نے زور دے کر کہا کہ مسلمان ترقی کے مخالف نہیں ہیں لیکن سماج کے صرف چنندہ طبقات کی ترقی کے خلاف ہیں"۔ مودی کی سیاست میں کوئی ہمہ گیر ترقی نہیں ہوئی ہے۔ مودی کے پاس کوئی مصرحہ ترقیاتی ماڈل نہیں ہے اور ان کی باتیں کوئی معنی نہیں رکھتیں"۔ احمد نے حکمراں کانگریس کی زیر قیادت یوپی اے حکومت کو بھی ہدف تنقید بنایا اور دعویٰ کیا کہ "کانگریس حکومت نے سچر کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہیں کیا حالانکہ حکومت کو اس کا موقع ملا تھا۔ سچر کمیٹی کی ایسی کئی سفارشات ہیں جن پر اب تک عمل نہیں ہوا"۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں