جموں ۔ سری نگر قومی شاہراہ کی محدود بحالی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-14

جموں ۔ سری نگر قومی شاہراہ کی محدود بحالی

سرینگر۔
(پی ٹی آئی)
وادی میں شدید برفباری کی وجہہ سے بند جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ آج کھول دی گئی ہے۔ محکمہ ٹریفک کے ترجمان نے بتایاکہ قومی شاہراہ کی بحالی کا کام جاری ہے۔ مزدور اور مشنری مصروف ہیں۔ سرینگر یا جموں سے آج ٹریفک شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ صرف پھنسی ہوئی گاڑیوں کو ہی شاہراہ سے گذرنے کی اجازت ہوگی۔ کشمیر کو باقی ملک سے جوڑنے والی اس واحد سڑک کو منگل کو شدید برفباری کی وجہہ سے بند کردیا گیا تھا۔ سرینگر انٹرنیشنل ایرپورٹ کا ملک کے دیگر ایرپورٹوں سے رابطہ بحال ہوگیا ہے۔ وادی اور بنی ہل کے درمیان ٹرین سرویس برفباری کے دوران بھی متاثر نہیں ہوئی۔ اسی دوران وادی کے لوگوں نے معمولی راحت اس وقت محسوس کی جب کشمیر کے کئی علاقوں میں پانی اور برقی کی سربراہی بحال کردی گئی۔ گذشتہ کئی دنوں سے جاری برفباری کی وجہہ سے کشمیر بشمول سرینگر میں پانی اور برقی کی سربراہی روک دی گئی تھی۔ شہر کے تجارتی علاقہ لال چوک پر لوگوں کا کوئی ہجوم نہیں ہے۔ ریاست کے چیف سکریٹری محمد اقبال کھانڈے نے کل اعلیٰ سطحی اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا تھا اور بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں