(پی ٹی آئی)
ساہتیہ اکیڈیمی کے سالانہ ادبی فیسٹول کے دوران ممتاز شعرا اور ادیبوں بشمول جاوید اختر، سبودھ سرکار اور مردولا گرگ کو ایوارڈ پیش کئے گئے۔ ساہتیہ اکیڈیمی نے کل منعقدہ ایک تقریب میں کہاکہ "اکیڈیمی ان عظیم ادبی شخصیتوں کو جو (ایوارڈ) پیش کررہی ہے وہ ہندوستانی ادب کے لئے ان کی عظیم خدمات کے پیش نظر محض ایک علامتی اظہار ہے۔ اس تقریب میں 24عظیم ادبی شخصیتوں، شعرا، ادیبوں ، مضمون اور ڈرامہ نگاروں کو انگریزی کے علاوہ 24مسلمہ ہندوستانی زبانوں میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایوارڈس پیش کئے گئے۔ ساہتیہ اکیڈیمی کے سکریٹری کے سرینواس راؤ نے کہاکہ اگر ہم ہندوستانی ادیبوں اور فلسفیوں کے گذشتہ کئی صدیوں کے دوران پیش کی گئی ادبی تخلیقات کا مطالعہ کرنے اور ان پر غور و فکر کرنے کیلئے مزید وقت نکالیں تو ہم میں سے ہر ایک ان کی دانشمندی سے مستفید ہوسکے گااور ایک بہترین انسان بن سکتا ہے۔ جن شعراء کو ایوارڈ پیش کئے گئے ان میں جاوید اختر(اردو)، سبودھ سرکار(بنگالی)، امبیکا دت(راجستھانی) اور ممتاز ناول نگار مردلا گرگ(ہندی)، منموہن (پنجابی) اور آر این جوڈی کروز(ٹامل) شامل ہیں۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں