(پی ٹی آئی)
عالم اسلام میں امریکہ کے تعلق سے منفی تاثر، صدر بارک اوباما کی معیاد کے دوران قابل لحاظ حد تک "کم ہوا"ہے۔ اس خیال کا اظہار خصوصی قاصد امریکہ برائے اسلامک کانفرنس آرگنائزیشن (او آئی سی) رشاد حسین نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ "صدر اوباما نے اپنی معیاد کی ابتدا ہی سے عالم اسلام کے تعلق سے اصول پسندانہ اور منصفانہ پالیسیاں اپنانے کی کوشش کی ہے کیونکہ اوباما اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ حقیقی معنی میں عالمی امن کیلئے عالم اسلام کی حقیقی فکر مندیوں۔ مسائل کا حل ضروری ہے"۔ اس پالیسی کے سبب عالم اسلام میں امریکہ کے تعلق سے منفی تاثر میں کمی ہوئی ہے۔ اوباما کی خارجہ پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے رشاد حسین نے کہاکہ اس پالیسی میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر گڑ بڑ زدہ مشرق وسطی میں امن کی بحالی مقصود ہوتو مسئلہ فلسطین کا، دوستانہ تصفیہ کرنا ہوگا۔ "اگر اس مسئلہ کو حل کرنا ہوتو ایک جامع اور مستحکم فلسطین کا قیام ضروری ہے"۔ امریکی قاصد نے مزید کہاکہ صدر اوباما، اسرائیلوں اور عربوں کو یہ ترغیب دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں کہ اُس علاقہ میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کیلئے کچھ قربانیاں دینی ہوں گی جو اسرائیلوں اور عربوں دونوں کے مفاد میں ہو گے۔ "ہماری مخلصانہ کوششوں کے باوجود امریکہ اور عالم اسلام کے درمیان بے اعتمادی کو قابل لحاظ حد تک کم کرنے میں کچھ وقت لگ رہا ہے"۔ امریکی قاصد نے بتایاکہ ہندوستان اگرچہ"او آئی سی میں نمائندگی نہیں رکھتا، عالم اسلام میں اُس کا (ہندوستان کا) بہت اہم رول ہے کیونکہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی، دنیا کی دوسری سب سے بڑی مسلم آبادی ہے۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں