30/مارچ ممبئی یو۔این۔آئی
اب جبکہ ملک بھر میں فلم اور ٹیلی ویژن سلیبرٹیز سیاست میں شامل ہونے اپنی خواہش کااظہار کررہے ہیں اور ملک کو ترقی دینے میں رول ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تفریحی صنعت کی کئی ایک مشہور شخصیات پر ملک کے سیاستداں اپنے ڈورے ڈال رہے ہیں تاکہ ان کی شہرت اور چمک دمک سے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں استفادہ کیاجائے۔ اس دفعہ ملک کے مختلف حلقوں سے درجن بھر سے زائد اداکار انتخابی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں یہاں تک کہ عام آدمی پارٹی میں اداکارہ گل پانگ کی شمولیت پر کافی ہنگامہ ہوا۔ چندی گڑھ حلقہ لوک سبھا سے ٹکٹ دیا گیا۔ ایسے میں اداکارہ کی سیاسی خواہشات پر کسی نے مزاحمت نہیں کی۔ ہر ملک کی تاریح کا ایک وقت ہوتا ہے جب زیادہ عرصہ تک نظر اندازکرنا کوئی متبادل نہیں رہا۔ ہم ملک میں منتقلی کے عمل کو بدلنے کا حصہ نہیں رہے اور ہر ایک ملک کی سیاست کا حصہ بنتے ہوئے اس میں بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا۔ میں ایک غیر جانبدار کی طرح دور بیٹھ کر مشاہدہ نہیں کرسکتا۔ ملک میں تبدیلی لانے اپنے وقت سیاسی میدان میں جست لگانا ہی ہوگا۔ اگر آپ کا شعور یہ کہتا ہے کہ آپ تبدیلی لاسکتے ہیں تب یقیناً آپ ایسا کرسکتے ہیں یہ بات اس اداکارہ نے کہی۔ مس پناگ صرف تنہا نہیں ہیں بلکہ سلبرٹیز کی ایک طویل فہرست ہے جو خود کو سیاسی پارٹیوں سے وابستہ کرنا چاہتے ہیں اور اب وہ انتخابی میدان میں مشہور اداکار سے سیاست داں بن جانے والوں میں جیہ بچن، دھرمیندر، ہیمامالنی، شتروگھن سنہا، ونود کھنہ، چرنجیوی، آنجہانی سنیل دت اور ان کی دختر پریہ دت، جیہ پردا، راج ببر، ریکھا اور سمرتی ایرانی شامل ہیں اور اس فہرست میں مزْد شمولیت اختیار کرنے والوں میں کرن کھیر، مون مون سنگھ، گل پناگ، نغمہ اور وجئے کانت و دیگر شمال ہیں۔ دریں اثناء علاقائی زبانوں کی قدآور شخصیات بھی اس میں پیچھے نہیں رہے۔ مراٹھی فلم اسٹارس نندد مادھو اور دیپالی سید عام آدمی پارٹی کیلئے بیڑ اور احمد نگر سے علی الترتیب مقابلہ کررہے ہیں جبکہ مہیش منجریکر، ایم این ایس کے امیدوار کی حیثیت سے ممبئی نارتھ۔ ویسٹ سے لوک سبھا 2014ء کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار پریش راول جو فلموں میں اپنے کامیڈی رول کی وجہہ بہتر طورپر جانے جاتے ہیں جب سے انہیں بی جے پی امیدوار حلقہ احمد آباد گجرات سے اعلان کیا گیا ہے وہ کافی خبروں میں آرہ ہیں۔ باہر، کا قرار دیتے ہوئے مقامی افراد راول کی امیدواری پر احتجاج کررہے ہیں۔ بالی ووڈ اور ہندوستانی فلم انڈسٹری کے ناموں کے علاوہ اسپورٹس مینوں نے بھی سیاسی میدان میں کودنے کا ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہر الدین سے حوصلہ پایا ہے جن میں قابل ذکر محمد کیف ہیں وہ کانگریس امیدوار کی حیثیت سے اترپردیش کے پھولپور حلقہ سے مقابلہ کررہے ہیں واضح رہے کہ محمد اظہر الدین جنہوں نے 2009ء میں سیاست میں داخلہ لیا تھا اترپردیش کے مراد آباد کی لوک سبھا نشست پر کامیابی حاصل کی تھی اور اب وہ راجستھان کے ٹونک سوائی مادھو پور حلقہ سے مقابلہ کررہے ہیں۔ جیہ بچن، بھی سماج وادی پارٹی کی سرگرم ممبر ہیں وہ راجیہ سبھا کی منتخب ممبر ہیں اور پھر ایک اور معیاد مکمل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ان کو 2012ء یں دوبارہ منتخب کیاگیا تھا۔ شتروگھن سنہا کا سیاسی کیرئر بھی کافی طویل ہے وہ 13ویں لوک سبھا میں مرکزی حکومت میں کابینی درجہ کے وزیر رہ چکے تھے۔ انہیں فیملی ویلفیر اور ہیلت کے قلمدان دئیے گئے تھے۔ اب وہ پھر بہار میں پٹنہ لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کررہے ہیں۔ گوئندہ کا سیاسی کیرئیر ممبئی نارتھ سے لوک سبھا کیلئے بھاری ووٹوں سے کامیابی کے ساتھ شروع ہوا۔ امیتابھ بچن کیلئے سیاسی کیرئر راس نہیں آیا بعد میں وہ رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔political parties to rely on popular celebrities
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں