انقرہ۔
(رائٹر)
ترکی کے صدر عبداﷲ گل نے سرکاری آڈیٹرس کو آج حکم دیا کہ وہ تعمیرات سمیت دیگر شعبوں میں کرپشن کے خلاف لڑائی میں حکومت کی سکت کاجائزہ لیں۔ انہوں نے رشوت کے ایک معاملہ جس میں سینئر منتخب عہدیداروں کو ماخوذ قرار دیا گیا ہے، کی تحقیقات کے دوران یہ حکم جاری کیا۔ گل نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں مزید کہاکہ انہوں نے سرکاری سپروائزری کونسل کو مواصلات کی خفیہ سماعت کے ضمن میں قواعد کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی۔ ان کے حکم کے تحت آڈیٹرس کو ججس اور استغاثہ کے انتخاب کے عمل کا بھی جائزہ لینا پڑے گا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں