پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 22-mar-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-22

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 22-mar-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-22

(پریس نوٹ)
اردو اکیڈیمی آندھراپردیش کے زیر اہتمام ریاست کے اردوادیبوں، شعراء و مصنفین کی ڈائرکٹری شائع کی جائے گی۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر؍سکریٹری اردو اکیڈیمی آندھراپردیش نے اس خصوص میں ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں ڈائرکٹری کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس ڈائرکٹری میں اردو صحافیوں، محققین، شعراء، ادباء و نقاد، اردو انجمنوں و اداروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر؍سکریٹری نے بتایاکہ ڈائرکٹری میں ناموں کی شمولیت کیلئے اردو داں اصحاب اپنا مکمل بائیو ڈاٹا(امورحیات، پاسپورٹ سائز رنگین تصویر کے ساتھ روانہ فرمائیں۔ دیگر تفصیلات میں اصل نام، قلمی نام، تخلص، ولدیت ، تاریخ پیدائش، مقام پیدائش، تعلیمی قابلیت، پیشہ، مصروفیات، علمی و ادبی اداروں سے وابستگی، تصانیف، انعامات و اعزازات کی تفصیلی، بیرونی ممالک کا سفر، رہائشی پتہ، فون نمبر؍سیل نمبر اس کے علاوہ اگر کسی تصنیف کے بارے میں یا اپنی شخصیت کے بارے میں کسی مستند تبصرہ نگار کی رائے ہوتو اس کی زیراکس کاپی منسلک کریں۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر؍سکریٹری اردو اکیڈیمی آندھراپردیش نے تمام اردو داں حضرات سے خواہش کی ہے کہ وہ درج بالا تفصیلات کے ساتھ اپنے بائیو ڈاٹا 15 اپریل 2014ء تک صدر دفتر اردو اکیڈیمی آندھراپردیش، چوتھی منزل حج ہاوز نامپلی حیدرآبادمیں بذریعہ پوسٹ یا بالمشافہ داخل کریں۔

(اعتماد نیوز)
ریاست کے عازمین حج کیلئے حج 2014ء میں فریضہ ادا کرنے کیلئے درخواست داخل کرنے کی ہفتہ کی توسیع کی جاچکی ہے۔ سابق میں درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 15مارچ مقرر تھی جسے ایک ہفتہ بڑھاکر 22ردیاگیاتھا۔ اسپیشل آفیسر ریاستی حج کمیٹی ڈاکٹر ایس اے شکور نے بتایاکہ کل شام تک ریاستی حج کمیٹی کو جملہ 16386 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ مختلف اضلاع سے عازمین کی درخواستیں ابھی موصول ہونا باقی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ہفتہ کو ہفتہ کو 5بجے شام تک عازمین اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی نے درخواست گذاروں سے اپیل کی کہ پہلے بینک چالان بنوالیں کیونکہ بینک ہفتہ کو صرف آدھا دن ہی کام کرتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ریجنل پاسپورٹ آفیسر سے عازمین حج کی پاسپورٹ فوری جاری کرنے کی نمائندگی پر بے شمار درخواست گذاروں نے استفادہ کیا ہے۔

(پریس نوٹ)
سالارجنگ میوزیم لائبریری کے زیر اہتمام دو یومی سمینار بعنوان "مختلف زبانوں میں سیرت النبیؐ کے ماخذ" 25 اور 26 مارچ کو 11بجے دن منعقد ہوگا۔ مولانا خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ، صدر شعبہ مخطوطات و کتب خانہ سالار جنگ میوزیم، جناب احمد علی نے بتایاکہ سمینار میں حیدرآباد کے جامعات، جامعہ عثمانیہ، جامعہ نظامیہ، حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی، مولانا آزاد قومی اردوحیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی، مولانا آزاد قومی اردو یونیورسٹی، انگلش و فاران لینگویج یونیورسٹی، ویمنس کالج، نظام کالج، اے کے ایم کالج، اردو آرٹس کالج اور اردو اورینٹل کالج اور سالار جنگ میوزیم کے دانشوران اپنے مقالے پیش کریں گے۔ امریکہ کی محترمہ فیروزہ پاپین متین کی شرکت بھی متوقع ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں