گجرات کا مغربی بنگال سے موازنہ غیر مناسب - ممتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-22

گجرات کا مغربی بنگال سے موازنہ غیر مناسب - ممتا

کولکتہ۔
(یو این آئی)
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ گجرات کے لوگوں سے پیار کرتی ہیں مگر نمو نمو سے نہیں۔ مغربی بنگال کا گجرات سے موازنہ کئے جانے سے ناراض وزیراعلیٰ نے آج کہاکہ اگر گجرات کو مغربی بنگال کی طرح مشکلات اور ریونیو ادا کرنے پڑتے تو کبھی بھی نمو نمو کی آواز بلند نہیں ہوتی۔ بی جے پی کے وزیراعظم کے عہدہ کے امیدوار نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ان سے متعلق کچھ بات کرنا نہیں چاہتی ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ میں کسی کا بھی نام لے کر تنقید نہیں کرتی ہوں کیونکہ میں پالیسی کی تنقید کرتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس، بی جے پی، کانگریس اور سی پی ایم کی طرح نہیں ہے۔ ممتابنرجی ین کہاکہ ایسا رویہ اپنایا جارہا ہے جس سے لگتا ہے کہ ملک میں گجرات کے علاوہ کوئی دوسری ریاست ہے ہی نہیں۔ اگر بنگال کی طرح گجرات کو بھی مرکزکو کروڑوں روپئے سود کے طورپر دینے پڑتے تو اس کا کیا حال ہوتا بنگال اور گجرات کا موازنہ نہ کرنے والوں سے میں پوچھتی ہوں کہ اگرمرکز گجرات سے 7400 کروڑ روپئے وصولتی تو کیا اس صورت میں بھی گجرات میں نمونمو کا نعرہ بلند ہوتاہے؟

Mamata hits out at Modi, urges voters to defeat BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں