پرانے شہر کی خبریں - old city news 11 mar 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-11

پرانے شہر کی خبریں - old city news 11 mar 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-11

کل ہند مجلس تعمیرملت کی مجلس عاملہ کے دوروزہ اجلاس یہاں کل اور پرسوں تنظیم کے صدر دفتر پر منعقد ہوئے ۔اس اجلاس میں تنظیم کی مختلف تعمیری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ سید خلیل اللہ حسینی ؒ میموریل اسکالرشپ ودیگر اسکالرشپس کی رپورٹ اور حسابات پیش ہوئے۔ سال گزشتہ قائم کئے گئے یتیم خانہ گلشن خلیل' کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا طئے کیا گیا کہ جہاں ان بچوں کے لئے گلشن اطفال میں دینی تعلیم اور اُردو زبان کی تعلیم کاانظام ہے وہیں جون سے شروع ہونے والے تعلیمی سال سے دنیاوی تعلیم کے لئے ان بچوں کو انگلش میڈیم اسکول میں شریک کروایا جائے ۔گلشن خلیل سے متصل واقع ایک انگلشن میڈیم اسکول نے اپنے تعاون کا پیشکش کیا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت جناب محمد عبدالرحیم قریشی صاحب صدر کل ہند مجلس تعمیرملت کی جس میں مہاراشٹرا 'کرناٹک اور مدھیہ پردیش کے ارکان و مدعوئین خصوصی نے شرکت۔ اجلاس میں آسام کے بوڈولینڈ علاقہ میں ریلیف اور باز آبادی کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا اور کل ہی ایک ٹیم آسام روانہ ہوئی جہاں فسادزدہ بے گھر خاندانوں کے لئے اب تیسری کالونی کی تعمیر کا کام شروع ہوگا۔ سرونج (راجستھان) کی مقامی مجلس تعمیرملت کے معتمدمولانا ارشد حسین نے مظفر نگر میں ریلیف کے کام کی رپورٹ پیش کی۔ مجلس تعمیرملت بھوپال اور سرونج کے وفودمظفر نگر اور شاملی اضلاع میں ریلیف دومرتبہ پہنچا چکے ہیں آسام میں باز آبادکاری کے کام کے سلسلہ میں جناب محمد عبدالرشید انجیئنر صاحب نائب صدر تنظیم'ڈاکٹر محمد متین الدین قادری صاحب معتمد عمومی اور منیر قادری صاحب نے جو فسادزدہ علاقوں کا دورہ اور ریلیف کا کام کرچکے ہیں یہاں کے حالات پر روشنی ڈالی۔ کل ہند مجلس تعمیرملت نے اس اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا اور لوک سبھا کے انتخابات کے تعلق سے مشفقہ طورپر یہ طے کیا کہ مسلمانان ہند انتخابات کا بائیکاٹ کریں بلکہ سرگرمی سے ووٹ ڈالیں اور کوشش یہ ہو کہ غیر بی جے پی اور غیر کانگریسی امیدوار منتخب ہوں بی ۔جے۔پی اقتدار کے قریب بھی پہنچے نہ پائے اور اس کے لئے مسلمان' بی جے پی کے خلاف پارٹی کے اس امیدوار کو ووٹ دیں جو پی جے پی کے امیدوار کو ہراسکتا ہو۔ بہرحال مسلمانوں کی تمام تر کوشش یہ ہو کہ بی جے پی بہت کم زور تعداد میں لوک سبھا میں پہنچنے۔ او ریہ یاد رکھیں کے بی جے پی اور سنگھ پریوار کے کسی وعدہ کا اعتماد نہیں کیا جاسکتا مسلمان بی جے پی کے وعدوں کے جھانسہ میں نہ آئیں انھیں یاد ہونا چائیے کہ بابری مسجد کے سلسلہ میں سنگھ پریوار کی جانب سے سپریم کورٹ میں یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ بابری مسجد کی عمارت کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا جو پارٹی ملک کی سب سے بڑی عدالت اور پارلیمنٹ سے جھوٹے وعدے کرسکتی ہوں اس پر کیسے اعتبار کیا جاسکتا ہے۔ کل ہند مجلس تعمیرملت نے یہ مشورہ بھی دیا کہ اس پالیسی کے تحت بی جے پی کی تائید کرنے والی کسی پارٹی کوووٹ نہ دیا جائے 'ان کو بھی ناکام بنایا جائے ناکہ ان کو ساتھ لے کر حکومت بنانے کا بی جے پی کا مقصد ناکام ہوجائے۔ کل ہند مجلس تعمیرملت کے اجلاس نے یہ بھی کہا گیا جہاں جہاں مسلم جماعتیں الیکشن میں حصہ لیں وہاں ان کو کامیاب بنانے کی مسلمان بھرپور کوشش کریں۔ آنداھراپردیش میں مجلس اتحاد المسلمین کو 'آسام میںیوڈ ی ایف کو اور کیرالا وتامل ناڈو میں مسلم لیگ کو کامیاب بنائیں اور اس کو بھی ذہن میں رکھیں کہ مجلس اتحاوالمسلمین یا مسلم لیگ کے خلاف کوئی ایسی پارٹی جو مسلمانوں سے تعلق رکھنے کے دعویدار ہو' اپنا میدوار کھڑا کرے تو کوشش کی جائے کہ وہ امیدوار واپس لے لے اور اگر نہ لے تو مسلمان اس کو ناکام بنائیں اور قطعاََ ووٹ نہ دیں کیونکہ وہ مسلمانوں کے ووٹس کی تقسیم کے ذریعہ ان پارٹیوں کو کامیاب بنائیں گے جن کو مسلمان یارہا آز ما چکے ہیں اور جنھوں نے مسلمانوں سے دغا بازی کے سو ا کوچھ نہیں کیا۔

(اعتماد نیوز)
حیدرآباد میں 12تا16 مارچ بیگم پیٹ ایرپورٹ پرشہری ہوابازی سے متعلق چوتھی عالمی نمائش و کانفرنس "India Aviation 2014" منعقد ہوگی۔ مرکزی وزیر شہری ہوا بازی اجیت سنگھ 12مارچ کو 10بجے دن اس نمائش کا افتتاح انجام دیں گے۔ گورنر آندھراپردیش ای ایس ایل نرسمہن مہمان خصوصی ہوں گے۔ مرکزی وزارت شہری ہوابازی اور فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اشتراک سے حیدرآباد میں چوتھی مرتبہ یہ عالمی نمائش و کانفرنس منعقد ہونے جارہی ہے۔ جس میں دنیا بھر کی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جس میں کمرشیل ایرکرافٹ، ہیلی کاپٹرس، بزنس جٹ، ریجنل ایرکرافٹ، موٹر گلائیڈر، ایر لائن خدمات، ایرکارگو، ایرکرافٹ مشنری اور شہری ہوابازی سے متعلق ادارے اپنے پروڈکٹس اور خدمات پیش کریں گے۔ جوائنٹ سکریٹری شہری ہوا بازی جی اشوک کمار نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ بیگم پیٹ ایرپورٹ کے ڈائرکٹر آئی این مورتی اور فکی کے ریجنل ڈائرکٹر لفٹنن کرنل ویویک کوڈیکل بھی موجود تھے۔ اشوک کمار نے بتایا کہ اس سال اس عالمی شہری ہوابازی کانفرنس کیلئے موضوع" ہوائی رابطہ میں اضافہ" مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 5روزہ نمائش میں پہلے تین دن 12تا14مارچ صرف بزنس ویزیٹرس کو داخلہ کی اجازت رہے گی جبکہ 15اور16مارچ کو عام ویزیٹرس کا داخلہ بذریعہ ٹکٹ ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ کوئی عام میلہ یا نمائش نہیں ہے۔

(پریس نوٹ)
علوم اسلامیہ کی عظیم و قدیم اسلامی یونیورسٹی جامعہ نظامیہ میں مفکر اسلام مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ، جامعہ نظامیہ کے درست مبارک سے بانی جامعہ نظامیہ حضرت شیخ الاسلام عارف باﷲ امام حافظ محمد انورااﷲ فاروقیؒ کی معرکۃ الآرا تصنیف "انوارالحق" کی رسم اجراء عمل میں آئی یہ کتاب مجلس اشاعت العلوم سے متعدد مرتبہ شائع ہوئی ، بانی جامعہ نظامیہ حضرت شیخ الاسلام کی ردقادیانیت اور تحفظ عقیدہ ختم نبوت پر ایک عالمانہ و محققانہ تصنیف ہے جس نے فتہ قادیانیت کے سدباب اور اس فرقہ کے خارج از اسلام قرار دینے میں بنیادی حصہ ادا کیا۔ عرصہ سے یہ کتاب نایاب تھی فتنہ قادیانیت کے پھر سے اٹھنے کے سبب اس کتاب کی شدید ضرورت تھی اس کتاب کو طلبائے فاضل دوم 2014ء نے بہ اجازت مجلس اشاعۃ العلوم جامعہ نظامیہ نے طبع کروایا ہے۔ اس کتاب کامطالعہ ہر مسلمان کیلئے بے حد ضروری ہے تاکہ فتنہ قادیانیت سے محفوظ رہیں۔ افادہ عام کے پیش نظر رعایتی ہدیہ پر یہ کتاب مجلس اشاعتہ العلوم جامعہ نظامیہ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ یا فون نمبر 24416847, 7386745877 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

(پریس نوٹ)
پاکستان کے مشہور معروف صوفی شیخ طریقت رہبر شریعت حضرت پیر خالد سلطان باہو سروری قادری دربار عالیہ حضرت شیخ سلطان العارفین سلطان باہو جو تین مارچ سے ہندوستان کے دورہ پر ہیں 11مارچ کی صبح احمد آباد سے حیدرآباد تشریف لارہے ہیں۔ حضرت کا قیام سلسلہ عالیہ کے خلیفہ خاص جناب حاجی محمد ابراہیم جاوید پاشاہ مچھلی والے کی قیامگاہ واقع سعید آباد درگاہ حضرت اجالے شاہؒ میں رہے گا۔ 11تا13 مارچ حضرت کا قیام حیدرآباد میں رہے گا۔ وہ مختلف محافل و مجالس میں شرکت کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9949002098 پر ربط پیدا کیا جاسکتاہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں