hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2014-mar-04 |
(پریس نوٹ)
تلنگانہ علاقہ کے کسی بھی مسلم ضلع کا نام بدلنے کی مسلمان سختی سے مخالفت کریں گے۔ مسلمانوں کومنڈل سطح پر پارلیمنٹ تک بہتر نمائندگی کیلئے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی گئی۔ 12فیصد معاشی اور تعلیمی تحفظات، اردو زبان کو تلگو کے ساتھ برابر کا درجہ ریاست تلنگانہ میں دیا جائے۔ اوقافی جائیدادوں کی بازیابی، فرقہ پرستی کے خلاف سیکولر طاقتوں کو مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے محبوب نگر میںJNR فنکشن ہال میں مسلمانوں کی مختلف جماعتوں اور تلنگانہ مسلم جے اے سی کے ذمہ داروں کی گول میز کانفرنس محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان و صدر تلنگانہ مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ جس میں ضلع محبوب نگر کے مسلم قائدین، ورنگل، سدی پیٹ کے وجود کے علاوہ حیدرآباد سے مولانا سید حامد حسین شطاری سنی علماء بورڈ، مولانا سید طارق قادر سکریٹری صوفی اکیڈیمی، خواجہ شبیرسابق ایم آر او، ایم اے غفار نائب صدر مسلم جے اے سی، جاوید مرزا(نیویارکISNA) کے علاوہ نعیم اﷲ شریف، مسلم محاذ، خالد رسول خان، مسلم سنگم، سدی پیٹ سے مسکین احمد سابق چیرمین، ورنگل سے عبدالمجید بلو برڈاسکول و سکریٹری مسلم ویلفیر تلنگانہ ایمپلائز، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فاروقی احمد، کلواکرتی، ونپرتی، کوسگی سے مختلف جماعتوں کے کارکن و قائدین نے شرکت کی۔ محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان و صدر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ مسلمانوں کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ تحفظات، اردو، اوقاف اور سیاسی قوت کو بڑھانے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ 2فیصد سکھ قوم کا وزیراعظم ہوسکتا ہے تو پھر 14فیصد تلنگانہ کے مسلمانوں کا نائب وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ کیوں نہیں ہوسکتا۔ مسلمانوں سے زیادہ سیکولر کوئی نہیں ہے۔ کیونکہ مسلمانوں نے ہر وقت دوسری قوموں کو اقتدار دیا ہے اب تلنگانہ میں وہ سیاسی بااختیار قوت بننے کیلئے جدوجہد کریں۔ تمام مسلم جماعتیں تلنگانہ کے 10اضلاع میں اتحاد کیلئے غور کررہے ہیں اور تلنگانہ کے ہر ضلع میں مسلم قائدین کے اجلاس منعقد ہورہے ہیں۔ بلدیہ کے (لوکل باڈیز) کے انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی اصل کسوٹی ہے وہ مسلمانوں کو آبادی کے تناسب سے ٹکٹس دیں۔ مولانا سید حامد حسین شطاری سنی علماء بورڈ نے مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہم ایک مضبوط مسلم طاقت بنانے کی سعی کررہے ہیں۔ مولانا سید طارق قادری ایڈوکیٹ نے اس گول میز کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم مسائل کے حل کیلئے ہم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور مفادات حاصلہ سے چوکس و چوکنا رہنا ضروری ہے۔ تلنگانہ کے پہلے شہید بندگی علی پاشاہ کی یادگار قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ مظہر شہید مسلم لیگ، سیدابراہیم ٹی آرایس، صادق ریٹائرڈ انجینئر، تقی حسین تقی کانگریس، غلام غوث اقلیتی فینانس کارپوریشن، قدوس بیگ مسلم لیگ، بابر شیخ کانگریس، سجاد ایڈوکیٹ، فاروق حسینMEWA، شیخ عبداﷲ وائی ایس آر سی پی، مظہر قریشی ایم آر اے، نورالحسن عیدگاہ کمیٹی، صمدخان ٹی ڈی پی، محمد ظفر اﷲ، مسکین احمد سدی پیٹ، عبدالمجید ورنگل نے مسلمانوں کے اعداد و شمار منڈل، زیڈ پی ٹی سی، سرپنچ و دیگر کمیٹیوں کے تفصیلات پیش کئے۔ کلیم صابری، عبدالجبار این آر آئی فورم کے علاوہ محسن کنوینر اجلاس نے بھی مخاطب کیا۔ 10قراردادیں تعلیم، تحفظات، سیاسی نمائندگی، اردو، اوقاف املاک، محبوب نگر کے نام، سب پلان مسلم خواتین ڈپولمنٹ بورڈ اس میں شامل ہیں کوئی 5گھنٹے مسلمانوں کے مستقبل اور مسائل پر مباحث ہوئے۔ آخر میں مشتاق ملک کی دعا محمد محسن کنوینر کے شکریہ پر یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
(پریس نوٹ)
پرانا شہر میں واقع جاب میلا کا اہتمام مائناریٹی یوتھ آرگنائزیشن کے علاوہ مائناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے ساؤتھ زون کے صدور میں واقع یکم مارچ بروز ہفتہ بمقام شاہ منزل فنکشن ہال نزد چارمینار و چومحلہ پیالس خلوت مبارک میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کیلئے جاب میلہ کا اہتمام کیاگیا۔ مذکورہ پروگرام میں اور ہنر مین پاور کمپنیاں(دبئی) کے علاوہ او ایم سی اے پی جیسی کمپنیوں کے علاوہ آئی ٹی اور نان آئی ٹی آئی سی سی بینک کے علاوہ دیگر خانگی بینکوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ جبکہ مذکورہ پروگرام کے انعقاد میں ساؤتھ زون پولیس نے بھی اپنا اشتراک و تعاون پیش کیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر ساؤتھ زون پولیس مسٹر بابو راؤ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ مذکورہ پروگرام مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کے علاوہ مقامی رضاکارانہ تنظیموں کے اشتراک و تعاون سے منعقد کیاگیا، چنانچہ ساوتھ زون پولیس بھی مذکورہ پروگرام میں اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کرتے ہوئے پروگرام کے کامیاب انعقاد کیلئے اپنا تعاون پیش کیا ہے۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں