قاہرہ۔
(یو این ائی)
مصر کے نئے وزیراعظم ابراہیم محلب نے گذشتہ تین برس سے ملک میں جاری شورش کوختم کرکے ایک نئی شروعات کیلئے لوگوں سے احتجاجی و مظاہروں اور ہڑتالوں کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ مسٹر محلب نے مقامی ذرائع ابلاغ کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا میں اس بات سے بخوبی واقف ہوں کہ لوگوں کو زندگی بسر کرنے کیلئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگ اس وقت کتنے دباؤ میں ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ لوگوں کی بہت سی ضروریات اور ایسے مطالبات ہیں جنہیں فوراً پورا کیا جانا انتہائی ضروری ہے اور ہم ان پر سنجیدگی سے بھی غوربھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر امن و امان اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے لوگوں کے تعاون کی شدید ضرورت ہے۔ مسٹر محلب نے اس بات کا اعتراف کیا کہ نئی حکومت ملک کو درپیش چیلنجوں کو سمجھتی ہے اور بہتر مستقبل کیلئے وہ کوشاں ہے۔
Egypt's new prime minister appealed to the people to cooperate
2014-03-04
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں